• صارفین کی تعداد :
  • 3851
  • 9/2/2012
  • تاريخ :

حضرت على (ع) حضرت زہرا (ع) كے بارے ميں فرمايا كہ وہ اطاعت خدا كى راہ ميں بہترين معاون و مددگار ہيں

شادی بیاه

مومن اور ديندار شريك زندگى اپنے ساتھى كو نيكى اور اچھائيوں كى ترغيب دلاتے ہيں اور لاابالى اور بداخلاق، اپنے شريك زندگى كو برائيوں اور بداخلاقيوں كى طرف راغب كرتے ہيں _ اور انسانيت كے مقدس مقصد سے دور كرديتے ہيں _ اسى سبب سے مرد اور عورت دونوں كے لئے كہا گيا ہے كہ شريك حيات كے انتخاب كے وقت ، ايمان، ديندارى اور اخلاق كو بنيادى شرط قرار ديں _

رسول خدا  صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كا ارشاد ہے كہ خداوند عالم نے فرمايا: جب ميں ارادہ كرتا ہوں كہ دنيا و آخرت كى تمام خوبياں كسى مسلمان شخص كے لئے جمع كردوں تو اس كو مطيع قلب، ذكر كر نيوالى زبان اور مصيبتوں پر صبر كرنے والا بدن عطا كرتا ہوں _ اور اس كو ايسى مومن بيوى ديتا ہوں كہ جب بھى اس كى طرف ديكھے اسے خوش و مسرور كردے اور اس كى غير موجودگى ميں اپنے نفس اور اس كے مال كى حفاظت كرنيوالى ہو'' _

ايك شخص نے رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كى خدمت ميں آكر عرض كيا كہ ميرى بيوى ، جب ميں گھر ميں داخل ہوتا ہوں تو ميرے استقبال كے لئے آتى ہے ، جب گھر سے باہر جاتا ہوں نے مجھے رخصت كرتى ہے _ جب مجھے رنجيدہ ديكھتى ہے تو ميرى دلجوئي كرتى ہے اور كہتى ہے اگرتم رزق و روزى كے متعلق فكرمند ہوتو رنجيدہ نہ ہو كہ روزى كا ضامن تو خدا ہے اور اگر آخرت كے امور كے بارے ميں سوچ رہے ہو تو خدا تمہارى فكر و كوشش اور ہمت ميں اوراضافہ فكرے _ رسول خدا (ص) نے فرمايا: اس دنيا ميں خدا كچھ خاص اور مقرب بندے ہيں اور يہ عورت بھى خدا كے ان خاص بندوں ميں سے ہے_ ايسى بيوى ايك شہيد كے نصف ثواب سے بہرہ مند ہوگى _

امير المومنين حضر ت على (ع) كے پيش نظر بھى يہى اعلى مقصد تھا كہ حضرت زہرا عليہا السلام كے بارے ميں فرمايا كہ وہ اطاعت خدا كى راہ ميں بہترين معاون و مددگار ہيں _

تاريخ ميں ہے كہ رسول خدا (ص) ، حضرت على (ع) اور جناب زہرا(ع) كى شادى كے بعد مبارك دينے اور احوال پرسى كى غرض سے ان كے گھر تشريف لے گئے _ حضرت على (ع) سے پوچھا : اپنى شريك زندگى كو تم نے كيسا پايا؟

كہا : خدا كى اطاعت كے لئے ، زہرا كو ميں نے بہترين مددگار پايا

اس كے بعد جناب فاطمہ زہرا (ع) سے پوچھا : تم نے اپنے شوہر كو كيسا پايا؟

كہا : بہترين شوہر _

امير المومنين عليہ السلام نے اس مختصر سے جملہ كے ذريعہ ، اسلام كى شائستہ اور مثالى خاتون كا تعارف بھى كرايا، اور ازدواجى زندگى كے بنيادى اور اہم مقصد كو بھى بيان فرماديا_

مصنف: آيه الله ابراہيم اميني

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

جوانوں کو فکري اور اعتقادي انحراف سے کيسے محفوظ رکھا جائے؟