• صارفین کی تعداد :
  • 1413
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

حديث غدير ولايت کا منہ بولتا ثبوت-10

بسم الله الرحمن الرحیم

بہرحال پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اميرالمؤمنين عليہ السلام کو جانشين کے طور پر متعين کرنے کے بعد فرمايا:

"اے لوگو! ابھي ابھي وحي کا فرشتہ مجھ پر نازل ہوا اور وہ اللہ تعالي کي جانب سے يہ آيت نازل کرکے لايا: "اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى وَ رَضيتُ لَكُمُ الإِسْلامَ ديناً"- (15) آج ميں نے تمہارے دين کوکامل کر ديااور تم پر اپني نعمت پوري کر دي اور تمہارے لئے اسلام کو بحيثيت دين کے پسند کر ليا-

اس موقع پر رسول اللہ (ص)! کي صدائے اللہ اکبر بلند ہوئي اور آپ (ص) نے فرمايا:

"خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اپنے دين کو کامل کرديا اور اپني نعمت مکمل کردي اور ميرے بعد علي عليہ السلام کي ولايت پر راضي اور خوشنود ہوا"-

"اس کے بعد رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم اس بلند نقطے (منبر) سے اترے اور علي عليہ السلام کو حکم ديا کہ "خيمے ميں بيٹھو تا کہ اسلام کے نماياں افراد و شخصيات آپ کي بيعت کريں اور تبريک و تہنيت عرض کريں"-

سب سے پہلے شيخين (عمر اور ابوبکر) نے علي عليہ السلام کو مبارک باد کہي اور آپ (ع) اپنا مولا قرار ديا!

رسول اللہ (ص) کے شاعر جسان بن ثابت نے موقع کو غنيمت سمجھا اور رسول اللہ (ص) سے اجازت لے کر اشعار کہے جن ميں صرف دو شعر ہم يہاں نقل کررہے ہيں جو بہت ہي واضح اور صريح ہيں:

فقال لَهُ قم يا علىُّ فانّنى

رضيتك من بعدى إماماً و هادياً

فمن كنت مولاه فهذا وليّه

فكونوا له اتباع صدق موالياً (16)

--------

مآخذ

15- سورہ مائدہ آيت3-

16- حسان بن ثابت کے اشعار مناقب خوارزمى، ص 135; مقتل الحسين خوارزمى، ج 1، ص 47; فرائد السّمطين، ج 1، ص 73 و 74; النّور المشتعل، ص 56; المناقب كوثر، ج 1، ص 362 و 118 سميت متعدد کتب ميں منقول ہيں-