• صارفین کی تعداد :
  • 1583
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

آيت ولايت کے مخالفين کا جواب 2

بسم الله الرحمن الرحیم

رسول اللہ (ص) نے فرمايا: کس نے عطا کي يہ انگوٹھي؟

عرض کيا: يہ انگوٹھي اس نماز پڑھنے والے شخص نے مجھے عطا کي اور علي عليہ السلام کي طرف اشارہ کيا-

فرمايا: اس نماز پڑھنے والے نے يہ انگوٹھي کس حال ميں تمہيں عطا کي؟

عرض کيا: رکوع کي حالت ميں-

پس رسول اللہ (ص) نے تکبير کہي اور مسجد ميں حاضر افراد نے بھي تکبير کہي-

پس رسول االلہ (ص) نے فرمايا: "عَليُّ بنُ اَبي طالِبٍ وَلِيُّکُمْ بَعْدي" علي بن ابيطالب ميرے بعد تمہارے سرپرست اور ولي ہيں اور خداوند متعال نے يہ آيت نازل فرمائي: (ومن يتول الله ورسوله والذين آمنوا فإن حزب الله هم الغالبون)- 

اسلام لانے والے يہوديوں نے کہا: "رَضينا بالله رَبّاً و بِالاِسْلامِ ديناً وَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيّاً وَ بِعَلِيِّ بْنِ اَبي طَالِبٍ وليّا"؛ ہم راضي ہوئے کہ اللہ ہمارا پروردگار ہے، محمد (ص) ہمارے نبي ہيں اور علي بن ابي طالب (ع) ہمارے ولي اور سرپرست ہيں- پس بعد والي آيت يعني "وَمَنْ يتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ؛ (4) اور جو پيروي کرے اور تولّي رکھے اللہ اور اس کے پيغمبر (ص) اور ان ايمان رکھنے والوں سے تو بلاشبہ اللہ کا لشکر ہي غالب آنے والا ہے"- نازل ہوئي-. فَرُوِيَ عن عمر بن الخطاب أنه قال: والله لقد تصدقت بأربعين خإتما وأنا راكع لينزل في ما نزل في علي بن أبي طالب فما نزل!- اسي سلسلے ميں روايت ہے کہ عمر بن خطاب نے کہا: اللہ کي قسم! ميں نے 40 انگوٹھياں زکواة کے طور پر رکوع کي حالت ميں دے ديں ليکن جو کچھ علي (ع) کي شان ميں نازل ہوا ميرے لئے نازل نہيں ہوا- (5)

-------------

مآخذ:

4- سورہ مائده آيت56-

5- بحارالانوار جلد 35 ص 183- تفسير نور الثقلين، عبد علي بن جمعه الحويزي با تحقيق سيد هاشم رسولي محلاتي، ج1، ص 647 و 648، حديث 269؛ تفسير صافي، فيض کاشاني، انتشارات الصدر، ج2، ص46؛ الميزان، علامه طباطبايي، ج6، ص 16؛ البيان في الموافقه بين الحديث و القرآن، علامه طباطبايي، محقق اصغر ارادتي، ج3، ص306-