• صارفین کی تعداد :
  • 3384
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

ولايت اميرالمؤمنين قرآن کي روشني ميں17

امام علی

--- پھر ہم ديکھيں کہ يہي علي ابن طالب ايک مقام پر کھڑے ہوجائيں اور آپ (ع) کے چہرے پر طمانچے رسيد کئے جائيں، بہت بڑي مظلوميت ہے- اگر علي گھر ميں نہ ہوتے ہمارے دل نہ جلتے، اگر گھر ميں بچے نہ ہوتے تو انسان کا دل نہ جلتا، اگر زہراء سلام اللہ عليہا کا حمل نہ ہوتا تو انسان کا دل نہ جلتا- اگر وار شمشير کا ہوتا تو شايد انسان دل اتنا نہ جلتا، ايک حاملہ خاتون اور لات ---! اگر زہراء (س) بڑي عمر کي خاتون ہوتيں تو شايد واقعہ اتنا سوزناک نہ ہوتا؛ نوجوان تھيں، حاملہ تھيں، اميرالمؤمنين کے روبرو تھيں، بچوں کے روبرو تھيں ايسي حالت ميں اميرالمؤمنين نے يہ ماجرا ديکھا--- کيا اميرالمؤمنين مظلوم نہيں ہيں؟ بہت بڑي مظلوميت ہے-

اتني تکليفيں اٹھائيں کہ جب ضربت پڑي تو فرمايا: "فزتُ"، سکون مل گيا- کيا مصائب اميرالمؤمنين عليہ السلام پر وارد ہوئے کہ جب آپ کے سرپر ضرب شمشمير پڑي تو چين کا احساس و اعلان فرمايا؟ اے اميرالمؤمنين! آپ کتنے مظلوم ہيں؟

--- زيارت امين اللہ معتبر ترين زيارت ہے ہم بھي يہاں اس زيارت کا ايک جملہ پڑھتے ہيں:

"السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِينَ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ وَ حُجَّتَهُ عَلي عِبَادِهِ أَشْهَدُ أَنَّكَ جَاهَدْتَ فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ وَ عَمِلْتَ بِكِتَابِهِ وَ اتَّبَعْتَ سُنَّةَ نَبِيِّهِ ص حَتَّى دَعَاكَ اللَّهُ إِلَى جِوَارِه وَ قَبَضَكَ إِلَيْهِ بِاخْتِيَارِه"، سلام ہو آپ پر اے روئے زمين پر اللہ کے امين (امانتدار) اور بندگان خدا پر خدا کي حجت؛ سلام ہو آپ پر اے مؤمنوں کے امير؛ گواہي ديتا ہوں کہ آپ نے خدا کي راہ ميں جہاد کا حق ادا کيا اور اللہ کي کتاب اور رسول اللہ (ص) کي سنت و احکام کي پيروي کي، حتي کہ اللہ نے آپ کو اپنے پاس بلايا اور اپني مرضي و اختيار سے آپ کي روح قبض فرمائي-

السلام عليك يا ابالحسن يا اميرالمؤمنين...

والسلام عليكم و رحمة الله و بركاته

.................

مآخذ

13- سورہ کہف آيت 25-