• صارفین کی تعداد :
  • 2878
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

ولايت اميرالمؤمنين قرآن کي روشني ميں7

علی ولی الله

... جاؤ اپني ماں کي جيب ميں پيسے رکھو، اپنے باپ کي جيب ميں پيسے رکھو اور ان کي درخواست کا انتظار نہ کرو-

 تُؤْتُوا" سے مراد يہي ہے کہ جاؤ اور دے کر آؤ- نوجوان بھي ايسے ہي ہيں اور ان کو بھي والدين سے پيسے مانگتے ہوئے شرم محسوس ہوسکتي ہے-

حضرت امير عليہ السلام نے نماز ميں عجلت سے کام ليا- يہ جو کہا جاتا ہے کہ عجلت شيطان کا کام ہے- نيکي ميں عجلت کرنا چاہئے چنانچہ اميرالمؤمنين عليہ السلام نے نماز کي حالت ميں ہي زکواة دے کر زکواة دينے ميں عجلت سے کام ليا-

5- نماز و زكات، دو عبادتيں ايک ساتھ

سوال: تم (شيعيان آل محمد (ص)) کہتے ہو کہ علي (ع) کي ٹانگ کو تير لگا تو سب منتظر رہے حتي کہ نماز کا وقت ہوا- اور جب آپ (ع) نماز کے لئے کھڑے ہوگئے تو بعض لوگوں نے آکر تير آپ کي ٹانگ سے نکال ديا اور آپ (ع) کو معلوم و محسوس نہيں ہوا تو پھر آپ نماز کي حالت ميں سائل کے آنے سے کيسے باخبر ہوئے؟ خدا سے ہٹ کر غير خدا کي طرف متوجہ ہونا کوئي اچھي بات تو نہيں ہے!

جواب يہ ہے کہ خدا کے کام سے خدا کے کام کي طرف متوجہ ہونا بري بات نہيں ہے، عرق گلاب عرق گلاب پر انڈيلنا کوئي بري بات نہيں ہے ليکن عرق گلاب ميں پاني ملاؤ تو بري بات ہے- دودھ ميں دودھ ملانا بري بات نہيں ہے، دودھ ميں پاني ملانا بري بات ہے- خدا کے ساتھ گفتگو، خدائي فعل ہے، اللہ کے بندوں کي مدد بھي خدائي فعل ہے- دودھ ميں دودھ مل گيا، پاني ميں پاني مل گيا- عرق گلاب ميں عرق گلاب مل گيا- دونوں افعال ايک ہي قسم اور ايک ہي نوع کے افعال ہيں-

---------