• صارفین کی تعداد :
  • 3061
  • 3/4/2012
  • تاريخ :

ايک ہي جگہ کام کرنے والے افراد  کي باہمي شادي  ( حصّہ دوّم )

شادی بیاه

* کسي بھي قسم کي پيچيدگي اور غلط فہمي کے بغير دوسرے فرد کے بارے ميں کيسے تحقيق کريں ؟

تحقيق کرنے کے ليۓ يہ بہت ضروري ہے کہ محقق کو جانچنے کا گر آتا ہو - وہ آپ کے احساسات کو اس موضوع سے  الگ رکھتے ہوۓ بہترين معلومات کو جمع کرنے کي قابليت رکھتا ہو - متعلقہ فرد کے قريبي دوست ، دشمن يا اس کے دفتري رقيب  ، معلومات  حاصل کرنے کا اچھا ذريعہ نہيں ہوتے ہيں  کيونکہ اس کے دوست اسے وابستگي کي بنا پر اس کي حد سے زيادہ تعريفيں کريں گے جبکہ اس کے دشمن اور رقيب اس کے بےجا عيب بيان کريں گے ليکن ايسے افراد جو اس کے ساتھ کام تو کرتے ہيں مگر اس کے  صميمي دوست نہيں ہيں ، اس کام ميں آپ کي مدد کر سکتے ہيں - معلومات حاصل کرنے کے ليۓ ايسے افراد کا انتخاب کريں جو اس شخص کي مثبت اور منفي پہلوؤ ں  سے آگاہي رکھتا ہو - 

رشتہ سے انکاري پر کس حد تک دفتر ميں باہمي تعلقات کشيدہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ؟

اس بات کا دارومدار متعلقہ شخص کي شخصيت اور عہدے پر منحصر ہوتا ہے - مثال کے طور پر اگر وہ مدير ہو تو   رشتہ سے انکار کرنے کے بعد وہ دفتري کام کاج کے سلسلہ ميں اس کا رويہ سخت ہو  سکتا ہے  اور اگر آپ جان پہچان کي غرض سے چند بار  اس کے ساتھ  دفتري محيط سے باہر ملاقات کر چکي ہوں  تو يہ مسئلہ اور بھي زيادہ پيچيدہ ہو جاۓ گا - اس ليۓ يہ بہت ہي ضروري ہے کہ ابتدائي قدم اٹھانے سے پہلے ہي آپ متعلقہ شخص کے بارے ميں دقيق معلومات رکھتي ہوں -

* رشتہ سے انکار کرنے کے بعد دفتري روابط کو کيسے بچايا جا سکتا ہے ؟

 ايسے موقع پر نفي ميں جواب بڑے محتاط انداز ميں دينا چاہيۓ - نہ کرتے ہوۓ متعلقہ فرد ميں عيب کو بہانہ نہيں بنانا چاہيۓ يا  اس کي برائياں بيان کرنے سے اجتناب کرنا  چاہيۓ - کوشش کريں کہ اس شخص کي خوبيوں کو بيان کرتے ہوۓ جواب ديں کہ ان تمام خوبيوں کے باوجود  مجھے يہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم ايک دوسرے کے ليۓ مناسب جيون ساتھي ثابت نہيں ہو سکتے ہيں - اس سے معذرت کرنے کے بعد اس کے ليۓ  مستقبل ميں کاميابي کے ليۓ دعا کريں - کوشش کريں کہ آپ کے کسي بھي حرف سے اس کا عزت نفس مجروح نہ ہو - آپ  جو بھي بات کريں وہ قطعي ہوني چاہيۓ اور اس ميں  کسي قسم کا کوئي بھي ابہام نہيں ہونا چاہيۓ -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان