• صارفین کی تعداد :
  • 3835
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

كيا اچھا ہوا كہ ہم قارون كى جگہ نہ تھے

بسم الله الرحمن الرحیم

قرآن ميں ان لوگوں كے بدل جانے كا ذكر ہے جو گزشتہ روز قارون كے جاہ و جلال اور كر و فر كو ديكھ كر وجد اور رشك كررہے تھے اور يہ آرزو كررہے تھے كہ كاش ہميشہ كے لئے يا تھوڑى دير كے لئے ہى يہ شان ہميں بھى نصيب ہوتي_

واقعہ عجيب سبق آموز ہے چنانچہ فرمايا گيا:'' جو لوگ گزشتہ روز يہ آرزو كررہے تھے كہ كاش ہم اس كى (قارون كي) جگہ ہوتے جب انھوں نے اسے (قارون) اور اس كى دولت كو زمين ميں دھنستے ہوئے ديكھا تو كہنے لگے كہ ہمارے خيالات پر افسوس ہے (حق يہ ہے كہ) خدا اپنے بندوں ميںسے جس كے لئے چاہتا ہے روزى كو فراخ كرديتا ہے اور جس كے لئے چاہتا ہے تنگ كرديتا ہے''_ كليد رزق صرف اسى كے ہاتھ ميں ہے_(انھوں نے كہا) آج يہ بات ہم پر ثابت ہوگئي كہ جس آدمى كے پاس جو كچھ ہے وہ اس كى كوشش كا نتيجہ نہيں ہے بلكہ وہ خدا كى دين ہے_اس كى عطا كا انحصار اس امر پر نہيں كہ وہ كسى سے راضى اور خوش ہے_اور نہ كسى كى محرومى اس وجہ سے ہے كہ وہ شخص اللہ كى جناب ميں بے قدر ہے_ اللہ افراد اور اقوام كو دولت دے كر ان كا امتحان ليتا ہے اور ان كى سيرت او رفطرت كو آشكار كرتاہے_

اس كے بعد وہ (رشك كرنے والے) سوچنے لگے كہ اگر گزشتہ روز خدا ان كى دعا كو قبول كرليتا اور انھيں بھى قارون جيسا ہى بنا ديتا تو ان كا كيسا عبرت نا ك انجام ہوتا_لہذا انھوں نے خدا كى اس نعمت كا شكر ادا كيا اور كہا كہ:'' اگر خدا ہم پر احسان نہ كرتا تو وہ ہميں بھى زمين ميں غرق كرديتا_''اور گويا كہ كافر ہر گز نجات نہيں پائيں گے''_

اب ہم حقيقت كى نظر سے غرور و غفلت اور كفر و ہوس دنيا كا انجام اپنى آنكھوں سے ديكھ رہے ہيں_ نيز ہم يہ سمجھ گئے ہيں كہ يہ نمائشےى زندگياں جن كا منظر نہايت دل فريب ہوتا ہے ان كى حقيقت كتنى خوفناك ہے_

اس ماجرے كے انجام سے يہ امر بخوبى واضح ہوجاتا ہے كہ آخر كار مغرور كافر اور بے ايمان قارون دنيا سے رخصت ہوا_ ہر چند كہ اس كا شمار بنى اسرائيل كے دانشمندوں اور توريت كے تلاوت كرنے والوں ميں ہوتا تھا،نيز وہ حضرت موسى عليہ السلام كا رشتہ دار بھى تھا_

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان