• صارفین کی تعداد :
  • 4209
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

قارون كا جواب

بسم الله الرحمن الرحیم

اب ہميں يہ ديكھنا ہے كہ اس سركش و ستمگر بنى اسرائيل نے ان ہمدرد واعظين كو كيا جواب ديا_

قارون تو اپنى اس بے حساب دولت كے نشے ميں چور تھا اس نے اسى غرور سے كہا:''ميں نے يہ سب دولت اپنے علم و دانش كے بل بوتے پر حاصل كى ہے''_

تمہيںاس سے كيا كہ ميں اپنى دولت كيسے خرچ كرتا ہوں،جو ميں نے كمايا اسے خود كمايا ہے تو پھر صرف كرنے ميں بھى مجھے تمہارى راہنمائي كى كوئي ضرورت نہيں_

علاوہ ازيں خدا مجھے اس دولت كے لائق سمجھتا تھا تبھى تو اس نے مجھے عطا كى ہے اور اسے صرف كرنے كى راہ بھى اس نے مجھے بتائي ہے ميں دوسروں سے بہتر جانتا ہوں_تمہيں اس ميں دخيل ہونے كى ضرورت نہيں_ ان سب باتوں سے قطع نظر زحمت ميں نے كى ہے،تكليف ميں نے اٹھائي ہے،خون جگر پيا ہے تب كہيں يہ دولت جمع كى ہے،دوسروں كے پاس بھى ايسى لياقت و توانائي ہوتى تو وہ زحمت و كوشش كيوں نہ كرتے_ ميں نے كوئي ان كا راستہ تو نہيں روك ركھا اور اگر ان ميں اس كى لياقت نہيں ہے تو پھر كيا ہى اچھا ہے كہ بھوكے رہيں اور مرجائيں_

يہى وہ بوسيدہ اور گھٹيا منطق ہے كہ جو عام طور پربے ايمان سرمايہ دار نصيحت كرنے والوں كے سامنے پيش كرتے ہےں_

يہ نكتہ بھى قابل توجہ ہے كہ قرآن نے اس باب كو اجمالاً بيان كيا ہے كہ قارون كس علم كے بل پر دولت جمع كرتا تھا_كيا وہ علم كيمياء تھا،جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے يا پھر تجارت،زراعت،اور صنعت كا علم تھا يا پھر كيا وہ انتظامى صلاحيت اور علم كا حامل تھا يا يہ سب امور تھے_

بعيد نہيں كہ قرآن كا مفہوم وسيع ہو اور يہ ان سب امور كى طرف اشارہ كر رہا ہو_(قطع نظر اس كے كہ اس بات ميں كتنى حقيقت ہے كہ علم كيميا كے ذريعے تانبے وغيرہ كو سونے ميں تبديل كيا جاسكتا ہے_)

اس موقع پر قرآن قارون اور اس جيسے ديگر افراد كو ايك تيكھا جواب ديتا ہے:''كيا اسے معلوم نہ تھا كہ خدا نے اس سے پہلے كئي قوموں كو ہلاك كرديا جو اس سے زيادہ طاقتور تھيں،علم ميں بڑھ كر تھيں اور سرمايہ بھى ان كے پاس زيادہ تھا''

تو كہتا ہے كہ ميرے پاس جو كچھ ہے وہ ميرے علم كى بدولت ہے ليكن تو بھول گيا ہے كہ تجھ سے زيادہ علم والے اور زيادہ طاقتور افراد بھى تھے_كيا وہ عذاب الہى سے بچ سكے ہيں؟

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان