• صارفین کی تعداد :
  • 2794
  • 2/1/2012
  • تاريخ :

شادي کے ليۓ آپ کب تيار ہيں ؟  ( حصّہ سوّم )

شادی بیاه

مثال کے طور پر اگر اس ميں آپ کوئي بري عادت محسوس کرتے ہيں تو اسے اسي بري عادت کے ساتھ قبول کريں - اس بات کي توقع نہ رکھيں کہ ابھي شادي کر ليتے ہيں  آئندہ خود ہي يہ عادت چھوڑ دے گا - يہ بھي تو ممکن ہے کہ مستقبل ميں وہ شخص اپني اس عادت کو نہ چھوڑے - يا يہ کہ کسي بھي فرد کي ماہانہ آمدن 10000 روپے ہے اور اس کے  متعلق مستقبل ميں يہ توقعات لگا کر شادي کريں کہ کل کو اس سے تين گنا زيادہ کمانا شروع کر دے گا -  کوشش کريں کہ کسي بھي فرد کي موجودہ حالت کے مطابق خود کو جانچيں کہ کيا آپ اس کي  موجودہ شرائط اور استعداد کے ساتھ اس کے  ساتھ زندگي گزار سکتي ہيں ؟

جب ہم يہ کہتے ہيں کہ لڑکا اور لڑکي ذہني اور احساساتي طور پر  سالم ہوں يعني شخصيت کے لحاظ سے وہ   پختہ ہوں - آپ دونوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہيۓ کہ انگوٹھي کا انگلي ميں ڈال لينے کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہوتا ہے کہ آپ کي تمام مشکلات حل ہو گئي ہيں اور يہ جاننا آپ کے ليۓ بےحد ضروري ہوتا ہے کہ  يہ انگوٹھي اس بات کي ضمانت نہيں دے سکتي کہ آپ کا ہونے والا جيون ساتھي اس کے بعد آپ  کے تخيلاتي آئيڈيل کا روپ دھار لے -

آپ کو چاہيۓ کہ اس کے آج کو ديکھ کر اپنے مستقبل کا فيصلہ کريں - يہ بات ضرور ہے کہ شادي کے بعد ہر انسان ميں ايک حد تک تبديلياں رونما  ضرور ہوتي ہيں  کيونکہ شادي بالاخر ہر لحاظ سے انسان کي زندگي کے اگلے مرحلے ميں ايک ايسا قدم ہوتا ہے جس کےبعد اسے ايک نئي منزل کي طرف گامزن ہونا ہوتا ہے ليکن جس شخص سے آج  آپ شادي کريں گے  وہ اپني اصل عادات کو مستقبل قريب ميں نہيں بدل پاۓ گا اور آئندہ بيس سال آپ کو اس شخص کے اسي برتاؤ کے ساتھ گزارا کرنا ہو گا -  آپ کي ازدواجي زندگي کے کامياب ہونے کا 50 فيصد دارومدار   آپ کے مطلوبہ جيون ساتھي پر منحصر  ہوتا ہے - ايسا شخص جس سے آپ محبت کر سکيں اور اس کي محبت سے بہرہ مند ہو سکيں - ايک ايسا شخص جو آپ کے بچوں کے ليۓ ايک اچھا باپ ثابت ہو -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان