• صارفین کی تعداد :
  • 2763
  • 2/1/2012
  • تاريخ :

شادي کے ليۓ آپ کب تيار ہيں ؟  ( حصّہ دوّم )

شادی بیاه

  اس سے پہلے کہ کوئي حتمي فيصلہ کريں  اپنے آپ کو کچھ مزيد وقت ديں تاکہ آپ کو يہ سوچنے کا موقع مل سکے کہ شادي کرنے  سے آپ کو  کيا کچھ حاصل ہو گا اور کن چيزوں کو  آپ کھو ديں گے -  

* شادي کا جشن منانے کي آپ کو کس حد تک فکر ہے ؟

شايد يہ بات بہت غير منطقي سي لگے مگر حقيقت يہ ہے کہ بہت ساري کنواري لڑکياں شادي سے پہلے ہميشہ يہ سوچتي رہتي ہيں کہ ان کي شادي بہت دھوم دھام سے منائي جاۓ گي - جب وہ اپني شادي کے جشن کے بارے ميں سوچتي ہيں تو ان پر ايک ہيجان کي کيفيت طاري  ہو جاتي ہے اور اس تخيلاتي حالت تک پہنچنے کے ليۓ وہ بہت  بےتاب ہوتي  نظر آتي ہيں اور ان کي خواہش ہوتي ہے کہ جلدي سے جلدي وہ وقت آ جاۓ جب ان کي شادي کا جشن منايا جاۓ - اگر آپ بھي ايسي ہي  لڑکيوں  کے گروہ کا حصّہ ہيں تو  ذرا سوچيں اور محتاط رہيں کہ شادي سے پہلے ہي شادي کے جشن کا خيال آپ کے  ذہن کو کہيں ضرورت سے زيادہ الجھا تو  نہيں رہا ہے - آپ نے  کامياب زندگي کے بارے ميں سنا ہو گا کہ " عشق کافي نہيں ہے " -  يقين کريں کہ زندگي ميں  پيش آنے والے مختلف حالات و واقعات نے اس  جملے کو ثابت کيا ہے -  ايک شادي صرف عشق اور پسنديدگي کي وجہ سے کامياب نہيں ہو سکتي ہے - اگر کسي خاص فرد سے آپ شادي کرنا چاہتے ہيں اور کامياب زندگي گزارنا چاہتے ہيں تو ضروري ہے کہ آپ زندگي کے بارے ميں دونوں کا نقطہ نظر بہت نزديک ہو -

*  مستقبل کے بارے ميں آپ نے کيا خواب ديکھے ہيں ؟

ايک کامياب  ازدواجي زندگي کے ليۓ ضروري ہے کہ   لڑکي اور لڑکا دونوں ہي ذہني اور احساساتي طور پر صحيح و سالم ہوں - اس کا يہ مطلب ہے کہ آپ  کو حالات کا صحيح ادراک ہونا چاہيۓ اور  اپنے  مستقبل کے جيون ساتھي کو پرکھنے کي پوري صلاحيت ہوني چاہيۓ - اپنے جيون ساتھي کو اس کي موجودہ قابليت اور صلاحتيوں کي بنا پر قبول کريں نہ کہ اس کے مستقبل کے بارے ميں  توقعات لگا کر بيٹھ جائيں -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان