• صارفین کی تعداد :
  • 2564
  • 10/31/2011
  • تاريخ :

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول (  پانچواں حصّہ )

شادی بیاه

وفاداري کرو تاکہ قابل اعتماد بنو !

محبت کرنا وہ امر ہے کہ اس (مشترکہ زندگي کي) راہ کي ابتدا ميں خداوندِ عالم نے آپ کو جس کا حکم ديا ہے اور يہ وہ سرمايہ ہے کہ جسے خداند مہربان ،مشترکہ ازدواجي زندگي کي ابتدا ميں لڑکے لڑکي کو ہديہ کرتا ہے اور يوں ازدوجي سفر کے راہي آپس ميں محبت کرتے ہيں- لہٰذا اِس کي حفاظت کرني چاہيے- آپ کي زوجہ يا شوہر کي آپ سے محبت ، آپ کے عمل سے وابستہ ہے-

اگر آپ کي خواہش ہے کہ آپ کے شريک حيات کي محبت آپ کے لئے باقي رہے تو آپ اس سے محبت آميز برتاو کريں- يہاں معلوم ہوتا ہے کہ انسان کيا کام انجام دے تاکہ اس کي محبت رنگ لائے؟ پس آپ کو چاہيے کہ زندگي کے ہر لمحے ميں وفاداري کا ثبوت ديں- سامنے والے کو اپني امانت داري کا يقين دلائيں، اپني سچائي اور خلوصِ نيت کو اس پر واضح کريں، سامنے والے سے بے جا توقعات نہ رکھيں، اس سے تعاون اور اظہارِ محبت کريں- يہي وہ چيزيں ہيں کہ جو محبت کي ايجاد کا باعث بنتي ہيں اور يہ دونوں کي ذمہ داري ہے- محبت اور تعاون کو زندگي ميں ہر حال ميں موجود ہونا چاہيے- ايسا نہ ہو کہ بے جا قسم کي اُميديں وابستہ رکھنے اور بات بات پر کيڑے نکالنے سے آپ کي زندگي اجيرن ہو جائے-

اعتماد کسي کے کہنے سے نہيں ہوتا!

اعتماد وہ چيز نہيں ہے جو کسي کے کہنے سے ہو جائے کہ آو تم مجھ پر اعتماد کرو اور ميں تم پر اعتماد کرتا ہوں ، ايسا ہر گز نہيں ہے!

اعتماد وہ چيز ہے جو ايک دوسرے کو دينا اور اس کا يقين کرنا چاہيے يعني اچھے عمل، اخلاق و آداب کي رعايت کرنے اور شرعي حدود اور اسلامي اقدار کا خيال رکھنے سے-

اگر گھر کي فضا ميں بے اعتمادي کے سياہ بادل چھا جائيں تو گھر، محبت کے اجالے سے محروم ہو جاتا ہے- لہٰذا يہ آپ کا وظيفہ ہے کہ آپ بے اعتمادي کو گھر ميں اپنے منحوس قدم نہ رکھنے ديں- بے وفائي بدن ميں پوشيدہ سرطان کي مانند محبت کو کھا کر ختم کر يتي ہے-

اگر مياں يا بيوي يہ احساس کرے کہ اس کي بيوي يا شوہر اس سے جھو ٹ بول رہا ہے تو زندگي ميں اس احساس کے آتے ہي سچي محبت رخصت ہو جائے گي -يہي وہ چيز ہے کہ جو محبت کي بنيادوں کو کمزور بنا تي ہے-اگر آپ چاہتے ہيں کہ محبت کي فضا قائم رہے تو اپنے درميان اعتماد کي حفاظت کريں اور اگر آپ کي خواہش ہے کہ آپ کي پيار بھري زندگي پائيدار ہو تو محبت کو کسي بھي صورت ميں اپنے درميان سے جانے نہ ديں-

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں ( حصّہ چہارم )

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں ( حصّہ سوّم )

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں ( حصّہ دوّم )

ہمارے نوجوان ہدايت کي روشن قنديل بنيں

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول (  دوسرا مرحلہ )