• صارفین کی تعداد :
  • 3003
  • 8/21/2011
  • تاريخ :

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ چہارم )

شادی بیاه

ايک تيماردار کي مانند، نہ کہ ايک چوکيدار کي طرح

مياں بيوي کو چاہيے کہ ايک دوسرے کي صحيح راستے اور صراط مستقيم پر چلنے کے لئے مدد کريں- اگر وہ يہ ديکھيں کہ اس کا شوہر يا بيوي کوئي نيک عمل اور کار خير انجام دينا چاہتا ہے تو اسے چاہيے کہ اس کي ہمت بندھائے، اسے شوق اور رغبت دلائے اور اس کے بر عکس اگر وہ يہ ديکھيں کہ سامنے والا خدا نخواستہ کسي خطا کا ارتکاب کر رہا ہے تو اس کي پوري کوشش ہوني چاہيے کہ وہ اس کي اصلاح کرے- آپ دونوں راہ خدا ميں ايک دوسرے کي مدد کريں-

دونوں کے کاموں کي بنياد ايک دوسرے کي اصلاح ہوني چاہيے، ايک چوکيدار کي مانند نہيں کہ جو ہميشہ سر پر ڈنڈا لئے کھڑا رہے، نہيں ! بلکہ ايک وظيفہ شناس تيمار دار اور شفيق والدين کي مانند-

مياں بيوي کي زندگي ميں خدا کي طرف توجہ اور احکام خدا کي اطاعت کو نقطہ مشترک ہونا چاہيے اور دونوں اس مشترک نقطے کي حفاظت کريں- اگر بيوي يہ ديکھے کہ اس کا خاوند ديني مسائل کے بارے ميں لا ابالي ہے تو اپني خاص زنانہ حکمت عملي، عقل مندي، خوش اخلاقي اور نرم و ملائم مزاج کے ذريعے اسے راہ خدا پر لانے کے لئے اپني کوشش کرني چاہيے- يا اگر شوہر يہ ديکھے کہ بيوي ديني احکامات سے بے توجہ ہے تو اس کي بھي يہي ذمہ داري ہے کہ وہ بيوي کي مدد کرے اور يہ کام زندگي کے بنيادي کاموں ميں سے ايک ہے-

اخلاقي حفاظت

اپنے شريک حيات يا زوجہ کي سب سے بڑي خدمت يہ ہے کہ آپ کوشش کريں کہ آپ دونوں ديندار رہيں- آپ اپنے شوہر يا بيوي کي حفاظت کيجئے کہ وہ کوئي غير شرعي کام انجام نہ دے- اس حفاظت کا مطلب يہ نہيں کہ آپ کھڑے ہو کر چوکيداري کريں اور اسے اپنے تحت نظر رکھيں يا نظر بند کر ديں بلکہ يہ حفاظت، اخلاقي حفاظت ہے، مہرباني والي حفاظت، رحمدلانہ اور تيماردارانہ حفاظت ہے-

اگر آپ نے سامنے والے ميں کسي غلطي کا مشاہدہ کيا تو آپ اسے نہايت ہوشياري اور ميٹھے و ملائم لہجے ميں دور کرديں- آپ دونوں تذکر دينے اور بعض امور کي رعايت کرنے کي وجہ سے ايک دوسرے کي نسبت ذمے دار ہيں-

اگر بيوي ديکھے کہ اس کا شوہر غلط قسم کے لين دين اور برے دوستوں کے ساتھ معاشرت کرنے لگا ہے يا شوہر ديکھے کہ اس کي بيوي فيشن پرستي اور عيش پرستي ميں گرفتاراور ديني مسائل سے بے توجہي ميں پڑ گئي ہے تو يہ نہ کہے کہ ’’وہ جانے اور اس کا کام‘‘ يا ’’بھاڑ ميں جائے ميري بلا سے‘‘ ، نہيں ! آپ دونوں کي ايک دوسرے کي نسبت ذمہ دارياں ہيں لہٰذا آپ اپني توانائي اور ہمت کو متمرکز کريں کيونکہ مياں بيوي دونوں ايک دوسرے پر اثرات مرتب کر سکتے ہيں-

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

بيوي کے فرائض

شادي کي پيشکش کرتے وقت  اہم نکات کا خيال رکھيں

عشق کيونکر احساس  درد کو کم کر ديتا ہے

زنا ايک حرام فعل  ہے

عقلمند بيوي اپنے شوہر کي معاون و مدد گار ہے