• صارفین کی تعداد :
  • 3315
  • 4/27/2011
  • تاريخ :

زبردستی پردہ  کروانے کی وضاحت (حصّہ دوّم)

مسلمان خاتون

لیکن وہ اس قانون کی مخالفت کے لئے قانون بنانے والے سے رابطہ کر سکتا ہے ، اور داہنی طرف چلنے کے غلط ہونے پر اپنے دلائل پیش کر سکتا ہے اور عقلی اور منطقی بنیاد پر اس کو زیر سوال لاکر اس کو قانع کرے کہ تمہارا یہ قانون نقص کا حامل ہے ۔ اگر وہ اس قانون کو بدل دے تو اس وقت وہ اپنے مقصد کو حاصل کرسکتا ہے (یعنی بائیں طرف چل سکتا ہے) لیکن اس مقام پر بھی اس نئے قانون (جو اس کے کہنے پر بنا ہے) کے اجراء میں زبردستی کرنا پڑیگی، جس کے طرفدار اور حامی اس موقع پر و ہ خود ہے ۔

قانون بنانے کی بنیاد:

ہرسالم اور تہذیب یافتہ معاشر ے میں کچھ خاص قوانین حاکم ہوتے ہیں جو ان کے یقین اوراعتقادات کے مطابق ان کے چنیدہ افراد کی مرضی سے بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور وہ ہر معاشرے کے پاس متفاوت ہوتے ہیں۔ مثلا کسی ملک کے معاشرے میں قانون حریت پسندی کی بنیاد پر وضع کئے جاتے ہیں ، اور کسی معاشرے میں اشتراکی فکر کی بنیاد پر ۔ اس نظام کا کوئی بھی اور کچھ بھی سبب ہو ،کسی بھی بنیاد پر بنایا گیا ہو، چاہے صحیح ہو یا غلط، جب بھی معاشرے کے قوانین کا مرحلہ مکمل طور پر طے ہو جاتا ہے ،الزام اور زبردستی کا مسئلہ قانون کے اجراء کے لئے ایک بدیہی اور معقول امر ہوتا ہے ، اس لئے کہ اس کا قبول نہ کرنا قانون کے اجراء کی ضمانت کا خاتمہ کرنا ہے ، اور جو قانون اپنے اجراء کی ضمانت نہیں رکھتا ہے اس میں اور بے قانونی اور ہرج و مرج میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔

لہذا اگر کسی معاشرے کے قوانین اسلامی فکر اور نظام کے مطابق ہوں، اور اس بنیاد پر اس ملک کے قوانین مرتب اور مقرر ہو جائیں، تو اجراء کی ذمہ داری کے حوالے سے اس کے جاری کرنے میں الزام اور اجبار بھی دوسرے قوانین سے الگ نہیں ہونگے ۔ اور اس کے اجراء میں زبردستی کرنا ایک بدیہی اور معقول امر سمجھا جائے گا ۔

اگر اس موقع پر پردے کے مسئلے میں غور کریں، کہ جو حکومت اسلامی میں ایک قانون کے عنوان سے مقرر ہوا ہے، تو اس کے اجراء میں زبردستی کرنا ایک معقول اور لازم امر ہونا چاہیے ۔ اس لئے کہ یہاں بحث نظریاتی یا ایمان لانے کی نہیں ہے، بلکہ قانون کی ہے لہذا اب چاہے یہ قانون صحیح ہو یا غلط اس کا اجراء ہونا ضروری ہے ۔

( جاری ہے )

تالیف :حجة الاسلام سید محمد جواد بنی سعید ۔


متعلقہ تحریریں :

فیشن اور آپ کی شخصیت

بيوي پر شوہر کي اطاعت?!

شوہر کا انتخاب

معاشرتي زندگي ميں حجاب کے فوائد

معاشرتي زندگي ميں خواتين کي فعاليت کي اساسي شرط