• صارفین کی تعداد :
  • 2666
  • 2/7/2011
  • تاريخ :

شیعیان علی اہل سنت کی نظرمیں (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

شیعیان علی سے خدا کا راضی ہونا

حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت (ان الذین آمنوا وعملوا الصلحٰت أولئک ھم خیر البریّة ) نازل ہوئی تو رسول خدا(ص)نے حضرت علی سے فرمایا: وہ آپ اور آپکے شیعہ ہیں روز قیامت یہ لوگ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا ان سے راضی وخوشنود ہوگا۔

شیعیان علی کی عاقبت

حضرت عبداللہ بن عباس روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں ) نازل ہوئی تو رسول خدا(ص) نے حضرت علی سے فرمایا: آپ اور آپ کے شیعہ روز قیامت ایسی حالت میں آئیں گے کہ آپ خدا سے راضی ہوں گے اور خدا پ سے راضی وخوشنود ہوگا۔ جبکہ آپ کے دشمن ناراضگی کی حالت میں سرجھکائے ہوئے میدان محشر میں وارد ہوں گے۔ حضرت علی نے عرض کیا:  میرے دشمن کون ہیں؟ فرمایا: جو آپ سے اظہار بیزاری کرے اور آپ پر (نعوذباللہ) لعنت کرے۔

شیعیان علی خدا کی بہترین مخلوق

حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول خدا(ص)کی خدمت میں موجود تھے اتنے میں علی بھی تشریف لائے تو آنحضرت (ص) نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بے شک یہ اور اسکے شیعہ قیامت کے دن کامیاب وکامران ہیں اور یہ آیت (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں ) نازل ہوئی ۔ اسکے بعد جب بھی اصحاب پیغمبر (ص) حضرت علی کو آتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے:خیر البریّة (بہترین مخلوق) آگئے۔

شیعیان علی نورانی چہروں والے

حضرت علی علیہ السلام روایت کرتے ہیں کہ رسول خدا (ص)نے مجھ سے فرمایا: کیا آپ نے خداوند متعال کا یہ فرمان نہیں سنا: (اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین مخلوق ہیں )

وہ آپ اور آپ کے شیعہ ہیں میری اور آپ کی وعدہ گاہ حوض کوثر ہے جب تمام امتیں حساب وکتاب کیلئے آئیں گی تو تمہیں دعوت دی جائے گی جبکہ تمہارے چہرے روشن ودرخشاں ہوں گے۔

نام کتاب: شیعیان علی اہل سنت کی نظرمیں

مصنف:  یاسمین اختر


متعلقہ تحریریں:

اہلِ دین کی علامات

بہتر لوگ

شیعانِ علی (ع) کی پہچان

کافر سے محبت ممنوع اور بغض واجب ہے

شیعیان کی سفارش قبول ہوگی