• صارفین کی تعداد :
  • 2756
  • 2/9/2011
  • تاريخ :

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع  (4)

امام زمانہ

لیكن افسوس اہل سنت كے كچھ افراطی وتفریطی گروہ پر جو مدارك سند تاریخ اوراسلامی افكار كے گہرے مطالعہ كی محرومی یاكتب اہل سنت میں موجود متضاد احادیث كی وجہ سے مشكلات كا شكار ہوئے ہیں یا ہورہے ہیں، لیكن جن بزرگ سنی علماءنے اسلامی افكار اوراحادیث كا گہرا اور دقیق مطالعہ كیا ہے انہوں نے پہلے گروہ كے خلاف امام مہدی (عج) كے شیعی تصور (جسے پیغمبر اكرم (ص) اوران كے اہل بیت (ع) نے پیش كیا تھا) كو قبول كیا

رسول خدا (ص) اور ائمہ اہل بیت (ع) سے ایسی سیكڑوں احادیث وارد ہوئی ہیں جن سے حضرت مہدی (ع) كا تعیین ہوتا ہے، نیز ان احادیث كی دلالت اس بات پر ہے كہ حضرت امام مہدی (عج)، اہل بیت (ع) میں سے ہوں گے، اولاد فاطمہ (س) میں سے ہوں گے، حضرت امام حسین (ع) كی ذریت میں سے ہوں گے وہ امام حسین (ع) كی نویں پشت میں ہیں ۔

امام یا خلیفہ و امیر بارہ ہوں گے، ان میں پہلے علی (ع) اور آخری مہدی (ع) ہوں گے یعنی مہدی (عج) بارہ اماموں میں سے ایك ہیں ۔

یہ روایات اس عام تصور كو ائمہ اہل بیت (ع) كے بارہویں امام  میں محدود كردیتی ہیں اور سب سے بڑی بات تو یہ ہے كہ ان روایات كو نقل كرنے والے جناب بخاری و مسلم وابی داوود واحمد، امام محمد تقی وامام علی النقی اورامام حسن العسكری كے ہمعصر تھے اس سے یہ بات واضح سمجھ میں آتی ہے كہ اس احادیث كو رسول اللہ سے اس وقت نقل كیاگیا جب كہ خارج میں اس كا مصداق نہیں تھا اور ائمہ كی تعداد مكمل نہیں ہوئی تھی۔ لہذا یہ شك نہیں كیا جاسكتا كہ یہ احادیث، شیعہ ائمہ (ع)كی واقعی تعداد كے مطابق نقل كردی گئی ہے تاكہ ان كے بارہ امام كے عقیدے كی تقویت ہو جائے اورجب تك ہمارے پاس یہ دلیل ہے كہ مذكورہ احادیث ائمہ اثناعشر (جن كے شیعہ قائل ہیں) كی واقعی تعداد مكمل ہونے سے پہلے ہی كتابوں میں نقل كی گئی ہے تو ہم اعتماد سے كہ سكتے ہیں كہ یہ حدیث كسی طے شدہ منصوبے كے تحت جعل نہیں ہوئی ہے بلكہ یہ ایك الہیٰ حقیقت ہے جسے اس نے بیان كیا ہے جو اپنی طرف سے اوراپنی خواہش سے كچھ نہیں كہتا ہے [وماینطق عن الہویٰ ان ہو الاّ وحی یوحیٰ] اور خلیفہ یا امام، یاامیر، بارہ ہوں گے آپ كی یہ پیشین گوئی اس وقت پوری ہوئی جب یہ تعداد امام المتقین امیر المومنین علی ابن ابی طالب (ع) سے شروع ہوك امام مہدی (ع) تك بارہ ہوگئی اس طرح حدیث نبوی كاایك مصداق خارج مین متحقق ہوگیا ،

” فماذا بعد الحقّ الاّ الضلال فانّیٰ تصرفون۔“

اور حق كی روشن راہ كے بعد بجز گمراہی كچھ نہیں تو تم كہا بہكے جارہے ہو؟

www.urdu.imammahdi-s.com


متعلقہ تحریریں:

 منتظرین کا نمونہ عمل

انتظار کے پھلو

منتظرین کی ذمّہ داریاں

امام زمانہ (علیہ السلام) کے انتظار کی خصوصیات

فتح كا انداز (حصّہ ششم)