• صارفین کی تعداد :
  • 2788
  • 1/30/2011
  • تاريخ :

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع  (3)

امام مہدی (عج)

ایك اور قول ملاحظہ فرمائیں ” حضرت مہدی (ع) كے ظہور اور آمد كے بارے میں دنیا كے كسی مسلمان كا اختلاف نہیں، اہل سنت كے چاروں امام اور عہد حاضر میں مسلمانوں كے تمام مكاتب فكر حضرت امام مہدی (عج) كے ظہور اورآمد پر متفق ہیں البتہ اہل سنت اور شیعہ! دونوں كے عقاید كے مطابق امام مہدی (عج) كا ایك ہونا كسی بھی چھوٹی سی روایت اورآنحضرت كی بیان كردہ كسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہوتا۔

”ہم نہیں جان سكے كہ شیعہ نے ظہور مہدی كے بارے میں جو عقیدہ اپنا یا ہے اس كا مآخذ كیا ہے، صرف آنحضرت ہی نہیں بلكہ شیعہ كے مذكورہ عقیدے كی تائید میں حضرت علی رض حضرت حسن ؛اورحضرت حسین رض كی طرف سے بھی كوئی سند نہیں ملتی۔“

”آنحضرت كی بیان كردہ احادیث كے مطابق ” بعثت مہدی“ كا عقیدہ تو تیار ہوگیا، لیكن وہ آنحضرت كی بیان كردہ ساٹھ ۶۰ سے زیادہ علامات كو اپنے مزعوم ” امام مہدی ع “ پر منطبق نہ كرسكے۔ انہیں یہ مشكل ہر دور میں پیش آئی ہے

یہ تھے جناب فاروقی صاحب كے الفاظ كہ انہوں نے بھی تسلیم كیا ہے كہ ظہور حضرت مہدی (عج) كے بارے میں مسلمانوں كے تمام مكاتب اتفاق نظر ركھتے ہیں ان كے اور دوسرے علماءاہل سنت كے اقوال كا نتیجہ یہ ہے كہ ” عقیدہ وجود وظہور حضرت مہدی (ع)“ ؛مسلمانوں كے متفق علیہ عقاید میں سے ایك ہے اوراس عقیدے كے واضع خود پیغمبر اكرم (ص) ہیں ۔

لیكن جناب فاروقی كا یہ كہنا كہ ”شیعہ اوراہل سنت كے عقاید كے مطابق امام مہدی (عج) كا ایك ہونا كسی بھی چھوٹی سی روایت سے ثابت نہیں ہوتا“

ایك غلط دعویٰ ہے، كیونكہ حضرت مہدی (ع) كے بارے میں جوروایتیں وارد ہوئی ہیں اسے شیعوں نے بھی نقل كیا ہے اورسنی محدثین نے بھی،

رہا شیعوں كی روایات كے مآخذ، ! تو اسے جناب فاروقی صاحب بھی جانتے تھے كہ شیعہ روایات كاماخذ ومنبع وحی الہیٰ ہے جو خاندان وحی (یعنی آل رسول) كے توسط سے ان تك پہنچی ہے، لہذا كبھی بھی مقام تطبیق میں مشكل سے دچار نہیں ہوئے ۔

كاش فاروقی صاحب (عدم تطبیق) كی تہمت لگانے سے پہلے شیعہ علماء اور محققین كی كتابیں پڑھنے كی زحمت گوارا كرتے تو جس طرح وجود وظہور حضرت مہدی (عج) كا انكار نہ كرسكے اسی طرح واضح ہوتا كہ شیعوں كے نزدیك حتی وجود وذات والامقام حضرت مہدی (ع) بھی كبھی مبہم نہیں رہا اور وہ ابھی تك اس مسئلے میں دوسروں كے برخلاف مطمئن رہے ہیں اس لئے كہ جس كے ظہور كے وہ منتظر ہیں ابھی ان كا ظہور ہوا ہی نہیں ورنہ روایات شیعہ جن اوصاف كا ذكر كرتیں ہیں وہ سب ان كے امام پر كاملاً منطبق ہیں ۔

 

مؤلف : حیدری، محمود حسین


متعلقہ تحریریں:

انتظار کے پھلو

منتظرین کی ذمّہ داریاں

امام زمانہ (علیہ السلام) کے انتظار کی خصوصیات

فتح كا انداز (حصّہ چهارم)

 فتح كا انداز (حصّہ پنجم)