• صارفین کی تعداد :
  • 4029
  • 12/12/2010
  • تاريخ :

حجاب کیوں ضروری ہے؟

حجاب

محفل میں سب بے پناہ غم واندوہ کے عالم میں بھی اس کے اس قدر ساتر اور باپردہ لباس میں ملبوس ہونے پر حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ عزیز از جان بیٹا رخصت ہو رہا ہے اور اسے اپنے حجاب کی پڑی ہوئی ہے۔ کسی نے اس پر تعجب کیا تو اس نے نمناک آنکھوں اور بھیگے لہجے میں جواب دیا میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، اپنی حیا تو نہیں کھوئی۔ امت کی کچھ بیٹیاں پانی کے سیلاب میں اپنے حجاب اور زندگی کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں اور کچھ دختران اسلام مغربی تہذیب کے سیلاب میں حجاب کا تحفظ کر رہی ہیں۔

موجودہ دور میں عالمی استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ پر تہذیبی یلغار کرتے ہوئے اسلامی شعائر کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ قرآن کریم، ناموس رسالت اور حجاب ان کے خصوصی اہداف ہیں۔ ہر جگہ پر ان شعائر اسلام کو انتہا پسندی، قدامت پرستی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ فرانس، بیلجیئم ، ڈنمارک اور یورپ کے مختلف ممالک میں اس کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔ امت مسلمہ بالعموم اور ان ممالک میں رہنے والے مسلمان بالخصوص ان متعصب اور امتیازی قوانین کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔

عالمی یوم حجاب  4 ستمبر کو کیوں منایا جاتا ہے؟ یہ سوال عام طور پر ذہنوں میں اٹھتا ہے؟ تو اس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ 11ستمبر کے بعد کی دنیا میں مغربی ذرائع ابلاغ نے جہاں اسلام کے خلاف کھل کر صف آرائی کی، وہیں شعائر اسلام اور خاص طور پر حجاب کے خلاف ان کا تعصب بڑھتا چلا گیا اور مسلم معاشرے میں حجاب کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ذرائع ابلاغ کافی خوف زدہ نظر آنے لگے۔ حجاب کے خلاف اس بڑھتی ہوئی مہم کے پیش نظر لندن کے میئر لونگ سٹون نے لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی جس میں دنیا بھر کے تقریباً300مندوبین نے شرکت کی۔ عالم اسلام کے ممتاز راہنما علامہ یوسف القرضاوی اس کے مہمان خصوصی تھے۔ چونکہ 2ستمبر2003ء کو فرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون اسمبلی میں پیش ہوا تھا اور اس بات پر مسلمانوں کے اندر بہت غم و غصہ پایا جا رہا تھا اس لئے اس کے جواب میں 4 ستمبر2004ء سے عالمی یومِ حجاب کا اعلان کیا گیا اور اس دن سے اسے پوری دنیا میں حجاب کے تحفظ کے عزم نو کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تحریر : سمیحہ راحیل  ( کراچی اپ ڈیٹ )


متعلقہ تحریریں :

اہل مغرب کي ايک ظاہري خوبصورتي مگر درحقيقت؟!

خواتين کے بارے ميں اسلام کي واضح، جامع اور کامل نظر

خواتين سے متعلق روايات ميں ظالمانہ فکر و عمل سے مقابلہ

خواتين سے متعلق صحيح اور غلط نظريات

خواتين کے بارے ميں تين قسم کي گفتگو اوراُن کے اثرات

ماں کی عظمت میں شاعری

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال

ماں باپ كى ذمہ داري

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مفید مشورے

بچوں کی بات سننے میں ہمیشہ پہل کریں اور انہیں اہمیت دیں