• صارفین کی تعداد :
  • 4023
  • 11/28/2010
  • تاريخ :

خوراک کو محفوظ کرنا

خوراک
 ہماری روز مرہ زندگی میں کھانے پینے کی بہت سی اشیاء ایسی ہیں جن کو اگر مقررہ وقت پر استعمال نہ کیا جاۓ تو وہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں اور گل سڑ جاتی ہیں ۔

انسان نے زندگی کے ہر میدان میں جدید سائینسی ترقی و تحقیقات سے استفادہ کیا اور یوں آج کے دور میں سائنسی ترقی کی بدولت ہم اپنی خوراک کو لمبے  عرصے تک محفوظ کرنے  اور استعمال کرنے کے قابل ہو گۓ ہیں ۔ صنعتی ترقی اور آبادی میں اضافے کی بدولت آج کا انسان تیار شدہ خوراک استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔ ایسی خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے ، پھپھوندی (فنجائی ) ، بیکٹیریا اور عمل تکسید سے محفوظ رکھنے کے لیۓ کیمیائی کمپاؤنڈز استعمال کۓ جاتے ہیں ۔ عام طور پر خوردبینی جراثیم  ہی خوراک کے گلنے سڑنے کا باعث بنتے ہیں مگر بعض اوقات کیمیائی انزائمز کی موجودگی خوراک کی خرابی کا باعث بن جاتی ہے ۔

خوراک کے خراب ہونے کی وجوہات

1۔ پانی اور نمی

بہت سی زرعی اجناس میں پانی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اگر انہیں کسی بھی جگہ پر نمی میسر آ جاۓ تو ان میں خرابی کا عمل شروع ہو جاتا ہے  ۔ مثال کے طور پر مکئ اور سویا بین  کو اگر 75 فیصد یا اس سے زائد نمی میسر ہو جاۓ تو اس میں پھپھوندی لگنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے  اور اس میں  بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں ۔

2۔ خوردبینی جراثیموں کے اثرات

بیکٹیریا ، بیسٹ اور پھپھوندی چیزوں کے ضائع ہونے کا باعث بنتے ہیں ۔ مچھلی جرثوموں کے پیدا ہونے سے جلد ضائع  ہو جاتی ہے ۔ خوردبینی جراثیموں کے نشوونما پانے سے پولٹری کی مصنوعات میں ناگوار تبدیلی آ جاتی ہے ۔

3۔ کیمیائی تبدیلیاں

 خورا ک کے خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ان میں وقوع پذیر ہونے والی کمیائی تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں ۔ ان تبدیلیوں کی وجہ آئنزائمز بنتے ہیں ۔ یہ انزائمز یا تو خوراک کے اندر پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں یا پھر خوردبینی جراثیموں مثلا بیسٹ ، پھپھوندی اوربیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہو جاتے ہیں ۔  روغنیات اور تیل میں بساند کا پیدا ہونا اور سبزیوں اور پھلوں کا براؤن ہونا ایسی مثالیں ہیں جو کمیائی عمل کے بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

گوس خلائی مشن میں دوبارہ تکنیکی خرابی

علم ادوِیہ سازی (Pharmacology)

علم جراحت (Surgery)

علم طب (Medical Science)

علم نباتات (Botany)

موبائل فون کنکشنز کی تعداد کمپیوٹرز سے تین گنا بڑھ گئی

گوگل کی نئی کار۔۔ جو ڈرائیور کے بغیر چلتی ہے

سورج کی سرگرمی میں اضافہ، انسانی ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

سماعت کی خرابی کی وجہ سے زبان سیکھنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے

موبائل فون کے اخلاقی اور جسمانی نقصانات