• صارفین کی تعداد :
  • 3140
  • 8/11/2010
  • تاريخ :

انس با قرآن (حصّہ سوّم)

الله

تمھید كے بعد روایات میں موجود دو مطلب كی تحقیق كریں گے۔

1۔ قرآن كے ساتھ انس كی تعریف

قرآن سے انس كے متعلق روایت كے رتبہ كو پھچاننا اس طرح كہ ھر كوئی اپنے ظرف كی وسعت كے مطابق اس منبع فیض الھی سے بھرہ مند ھوسكتا  ہے ۔ یہ تقسیم بندی طولی گھر میں قرآن ركھنے سے شروع ھوتی  ہے اور اس كا سب سے اونچا مرتبہ یعنی اس پر عمل پیراھونے تك پائی جاتی  ہے۔

اگر یہ تقسیم بندی قبول كرلی جائے تو "اخلاق تبلیغ" كا حصول اس كے فائدوں میں سے  ہے۔ لوگوں كو اسلام كی طرف جذب كرنے میں پیغمبر اسلام (ص) كی سیرت یہ ھوا كرتی تھی كہ سب كو ایك نظر سے نہیں دیكھتے تهے چا ہے وہ افراد تعلیمات اسلامی كو قبول كرنے میں برابر ھی كیوں نہ ھوں؛ ایك بیك ان ہیں كسی حكم كے اونچے مرتبے پر پھنچنے كی دعوت نہیں دیتے تهے یہ آپ كی كامیابی كا راز تھا جو معاشرہ كے مربیوں كے لئے سبق واقع ھو سكتی  ہے دوسرا فائدہ اس كا یہ  ہے كہ قرآن مھجوریت سے خارج ھوجائے گا اور ھر كوئی اپنی حیثیت كے مطابق اس سے بھرہ مند ھوگا، ممكن  ہے ایك صرف اس كی تلاوت كر سكتا ہے لیكن دوسرا اس كی آیات میں غور و فكر كر سكتا ہے اور كوئی اسے اپنا راھنما بنا كر اس پر عمل كرسكتا  ہے ۔

مصنّف : اصغر ھادوی كاشانی

مترجم  : سید محمد جعفر زیدی

 بشکریہ مجتمع جہانی شیعہ شناسی


متعلقہ تحریریں:

قرآن اور مسلمان

قرآن مجید کے متعلق مستشرقین کا نظریہ

قرآن مجید ایک عالمی کتاب ہے