• صارفین کی تعداد :
  • 2786
  • 6/9/2010
  • تاريخ :

خدا شناسی (چھٹا سبق)

بسم الله الرحمن الرحیم

خداشناسی (چوتھاسبق)

خداشناسی (پانچواں سبق)

ہوشیار لڑکا

حسن تیسری جماعت میں پڑھتا تھا وہ بہت چالاک تھا ، وہ اپنا سبق اچھی طرح سمجھنا چاہتا تھا اور ہر چیز میں غور و فکر کرتا تھا ۔ اگر اسے کوئی چیز ومجھ نہ آتی تو پوچھا کرتا تھا ۔

ایک دن استاد کلاس میں کہہ رہا تھا کہ ہمارے بدن کے لۓ مختلف مقسام کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر ایک غذا ہماری بھوک کو دور کرنے کے علاوہ ہمارے بدن کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے ۔ ہر ایک عذا کی علیحدہ خاصیت ہوتی ہے ۔ ہم کو دوڑ نے اور کھیلنے کودنے کے لۓ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بدن کی طاقت ہمیں گرم رکھنے کے ساتھ ہمیں کام کرنے اور کھیلنے کی طاقت بھی پہنچاتی ہے ۔ بعض غذائیں ہمیں طاقت بہم پہنچاتی ہیں جیسے آلو ، چاول ،مٹھاس ، روغن ، کھجور ، سیب ،کشمش ، بادام وغیرہ ہر آدمی کو ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جو لوگ زیادہ کام کرتے ہیں انہیں ان کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے بعض غذائیں بدن کے بڑا ہونے اور طاقت پیدا کرنے کے لۓ بہت ضروری ہیں ، جیسے گوشت ، انڈا ، دودھ و غیرہ ہمارا بدن وٹامن اور معدنی اجزاء کا بھی محتاج ہے ۔ پھل فروٹ اور سبزیوں میں معدنی اجزا ہوتے ہیں ۔ ہمارے بدن کو سالم رہنے اور غور کرنے کے لۓ بہت سی چیزوں کی ضرورت ہے اور جن کی بھی اسے ضرورت ہوتی ہے وہ تمام کی تمام مختلف غذاؤں میں پائی جاتی ہیں ۔ ہمیں مختلف قسم کے میوے اور غذائیں کھانی چاہۓ تاکہ بڑھ سکیں اور صحیح و سالم رہ سکیں ۔ حسن نے استاد سے اجازت لیتے ہوۓ کہا : میرا خیال تھا کہ غذا صرف بھوک کو ختم کرتی ہے لیکن اب سمجھ میں آیا کہ ہمارے بدن کی طاقت اور سلامتی میں بھی مختلف غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اب میں متوجہ ہوا کہ ہمیں بہت سی چیزوں کی ضرورت ہے ۔ استاد نے کہا کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ جن چیزوں کی ہمارے بدن کو ضرورت ہوتی ہے وہ اس دنیا میں موجود ہیں ۔ مختلف قسم کے میوے ۔ مختلف قسم کی سبزیاں ، چاول ، گیہوں ، چنے ، دالیں ، بادام یہ تمام چیزیں موجود ہیں ۔ درخت ہم کو میوے دیتے ہیں ۔ حیوانات ہمیں دودھ اور گوشت دیتے ہیں ۔ بچو ! کون ذات ہے جو ہمارے لۓ ان چیزوں کو فراہم کرتی ہے ۔ اور ہماری تمام ضروریات سے واقف ہے جن چیزوں کی ہم کو ضرورت تھی اسے پہلے پیدا کردیا ہے ۔ تمام شاگردوں نے بیک آواز کہا : خدا خدا خدا ۔ استاد کہنے لگا ۔ ہاں ۔ وہی خدا دانا اور قادر ہے۔

سوالات :

1- جب ہمیں کوئی چیز سمجھ نہ آۓ تو کیا کریں اور کس سے پوچھیں ؟

2- آج تم نے صبح کیا غذا کھائی تھی کیا اس غذا کے فوائد بتلا سکتے ہو؟

3- اگر کچھ دن غذا نہ کھائیں تو کیا حالت ہوجاۓ گی ۔۔۔اور کیوں ؟

4- تم اپنے بدن کی ضرورت کو گنواسکتے ہو ؟

5- اپنے بدن کی ضرورت کو کس طرح پورا کروگے ؟

6- حیوان اور سبزیاں ہمارے کس کام آتی ہیں ؟

7۔ کون سی ذات ہمارے ان چیزوں کو فراہم کرتی ہے ؟

8 – اس عالم میں ہمارے ذمے کو ن سی خدمت انجام دینی لازم قرار دی گئی ہے ؟