• صارفین کی تعداد :
  • 2121
  • 4/6/2010
  • تاريخ :

ترویج اذان؛ اھل سنت كی نظر میں (حصّہ سوّم)

مینار

ترمذی نے یہ روایت مندرجہ ذیل سند كے ذریعہ نقل كی ہے:

1) ہم سے سعد بن یحییٰ بن سعید اموی نے، ان سے ان كے والد نے، انھوں نے محمد بن اسحاق سے، انھوں نے محمد بن حارث تیمی سے، انھوں نے محمد بن عبد اللہ بن زید سے، انھوں نے اپنے والد سے روایت كی ہے كہ جب صبح ھوئی تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے پاس گئے، اور خواب كے بارے میں آپ سے بتایا…… الخ۔

2) ترمذی كھتے ہیں: اس حدیث كو ابراھیم بن سعد نے محمد بن اسحاق سے، زیادہ بھتر اور كامل طور پر نقل كیا ہے۔ اس كے بعد ترمذی كھتے ہیں: عبد اللہ ابن زید سے مراد ابن عبدر بہ ہیں، اور ہمارے نزدیك اس نے رسول اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو بھی روایت نقل كی ہیں، ان میں سے صرف یھی ایك حدیث، جو اذان كے بارے میں ہے، صحیح ہے۔

یہ روایتیں ہم نے "صحاح ستہ" اور بعض مخصوص "سبب صحاح" جیسے سنن دارمی یا دارقطنی، سے نقل كی ہیں، كیونكہ ان كتابوں كو جو اہمیت حاصل ہے وہ كسی دوسری سنن كو حاصل نہیں۔ مثلاً سنن دارمی یا دارقطنی یا وہ روایتیں جو ابن سعد نے اپنی طبقات یا بیھقی نے اپنی سنن میں نقل كی ہیں۔ ان كتابوں كی خاص اہمیت اور منزلت كی وجہ سے ہم نے ان كو دوسری مشھور سنن سے جدا ركھا ہے۔

اب ہم حقیقت كو واضح كرنے كے لئے ان روایات كے بارے میں متن اور سند كے اعتبار سے گفتگو كریں گے، اس كے بعد اس سلسلہ كی باقی روایات كا تذكرہ كریں گے۔


متعلقہ تحریریں:

توحید پر دلیلیں

فلسفہ نماز شب

نماز بہترین عمل ہے