• صارفین کی تعداد :
  • 4648
  • 3/8/2010
  • تاريخ :

’’اعجاز قرآن ‘‘ پر سچے واقعات (حصّہ سوّم)

قرآن کریم

قران شریف مجسم معجزہ ہے۔ اس کا سب سے بڑا معجزہ اہل قریش کا راہ راست پر آ جانا ہے۔ تاریخی اوراق سے پتہ چلتا ہے کہ قران پاک کے نزول سے پہلے اہل عر ب شعر و شاعری میں ممتاز تھے۔ ان کو اپنی فصاحت و بلاغت پر بڑا ناز تھا۔ اپنے مقابلے میں دوسری قوموں کو عجمی کہا کرتے تھے اور اپنے اشعار کو کتبہ کی طرح خانہ کعبہ پر لٹکا دیا کرتے تھے۔ جب قران پاک کا نزول شروع ہوا تو رسول مقبول (ص)  نے سورۃ الکوثر کو اہل عرب کی شاعری کے روبرو خانہ کعبہ پر لٹکایا تو اہل عرب کی ساری شاعری کلام الٰہی کے آگے ماند پڑ گئی۔

معجزہ قران پاک کے حوالے سے مجھے ایک صاحب نے بتایا کہ ایک جید روحانی بزرگ جنہیں ’’کشف القبور‘‘ کا علم بھی حاصل تھا ایک قبرستان سے گزر رہے تھے ۔ ایک قبر کے پاس پہنچے تو انہوں نے بلند آواز میں توبہ استغفار پڑھی ان کے چہرے کا تاثر انتہائی پریشان کن ہو گیا۔ کچھ دیر بعد واپس آتے ہوئے دوبارہ اس قبر کے پاس سے گزرے تو انتہائی حیرانی کے عالم میں کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے۔ یا اللہ تیری شان ہے تو اس قدر مہربان اور غفور الرحیم ہے۔ بزرگ کے ہمرائیوں نے ان سے پوچھا سرکار کیا بات ہے! آپ یہاں سے گزرتے وقت پریشان تھے اور اب آپ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ جب ہم یہاں سے گزرے تو یہ قبر عذاب الٰہی کا شکار تھی۔ اس شخص نے اپنی زندگی میں بڑے بڑے گناہ کئے۔ اس کی قبر دوزخ بنی ہوئی تھی جب یہ شخص فوت ہوا تو اس کی بیوی حاملہ تھی۔ اس شخص کے انتقال کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے بیٹا دیا ۔

لڑکے کی والدہ نے اپنے بیٹے کو حافظ قران بنانے کا فیصلہ کیا۔ یہ خاتون بیٹے کو حافظ بنانے کیلئے لائی اور جیسے ہی اس لڑکے نے قران پاک حفظ کرنا شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے گناہوں کو معاف کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کی اولاد اللہ کا کلام اپنے سینے میں محفوظ کر رہی ہو‘ وہ دوزخ کی آگ میں نہیں جل سکتا۔ یہ واقعہ ایک طرف تو قرآن پاک کا معجزہ ہے اور دوسری طرف اس بات کا اظہار بھی ہے کہ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہوتی ہے ۔

قرآن پاک کا الہامی پیغام رہتی دنیا تک ہمارے لیے راہنمائی کا باعث ہے ۔ قرآ ن کریم کے فیوض اور برکات حاصل کرنے کیلئے ہمیں کم از کم روزانہ ایک بار تلاوت کلام پاک ضرور کرنی چاہئے۔ قران پاک سے راہنمائی حاصل کرنے کیلئے اس کے ترجمے اور تفسیر کا مطالعہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مطالعے سے کائنات کے سربستہ راز اشکارہ ہوتے ہیں اور ہمیں اپنی سماجی، معاشی، قانونی اور اخلاقی زندگی کے مختلف پہلوئوں میں کامیابی کی راہیں ملتی ہیں۔

نوائے وقت  ڈا ٹ پاک ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

کیا قرآن کا اعجاز صرف فصاحت و بلاغت میں منحصر ہے؟

قرآن ایک جاودان الہی معجزہ ہے