• صارفین کی تعداد :
  • 3594
  • 10/4/2009
  • تاريخ :

اصحاب فيل

اصحاب فيل

مفسرين اور مو رخين نے اس داستان كو مختلف صورتوں ميں نقل كيا ہے اور اس كے وقوع كے سال ميں بھى اختلاف ہے ليكن اصل داستان ايسى مشہور ہے كہ يہ اخبار متواتر ميں شمار ہوتى ہے اور ہم اسے مشہور روايات كے مطابق""سيرةابن ہشام ""و بلوغ الارب"" و""بحار الانوار""اور مجمع البيان سے خلاصہ كركے نقل كرتے ہيں_

يمن كے بادشاہ""ذونواس""نے نجران كے عيسائيوں كو جو اس سرزمين كے نزديك بستے تھے،اس لئے بہت بہت تنگ كر ركھا تھا كہ وہ اپنا دين مسيحيت چھوڑديں_(قرآن نے اس واقعہ كو سورہ  ""بروج"" ميں ""اصحاب الاخدود"" كے عنوان سے بيان كيا ہے_ )

اس عظيم جرم كے بعد""دوس""نامى ايك شخص ان ميں سے اپنى جان بچاكر نكل گيا اور وہ قيصر روم كے پاس،جو مسيحيت پر تھا جا پہنچا اور اس كے سامنے يہ سارا ماجرا بيا ن كيا_

چونكہ""روم""اور""يمن"" كے درميان فاصلہ زيادہ تھا لہذا اس نے حبشہ كے بادشاہ""نجاشي""كو خط لكھا كہ وہ""ذونواس""سے نصارائے نجران كا انتقام لے،اور اس خط كو اسى شخص كے ہاتھ""نجاشي""كے پاس روانہ كيا_

""نجاشي""نے ايك بہت بڑا لشكر چو ستر ہزار افراد سے زيادہ پر مشتمل تھا""ارياط""نامى شخص كے كمان ميں يمن كى طرف روانہ كيا_""ابرہہ""بھى اس لشكر كے افسروں ميں سے ايك تھا_

""ذونواس""كو شكست ہوئي،اور ""ارياط""يمن كا حكمران ہوگيا_كچھ مدت كے بعد""ابرہہ"" نے ارياط كے خلاف بغاوت كردى اور اس كا خاتمہ كرنے كے بعد اس كى جگہ پر بيٹھ گيا_

اس واقعہ كى خبرنجاشى كو پہنچى تو اس نے""ابرہہ"" كى سركوبى كرنے كا مصمم ارادہ كرليا_ابرہہ نے اپنى نجات كے لئے اپنے سركے بال منڈوا كر يمن كى كچھ مٹى كے ساتھ مكمل تسليم كى نشانى كے طور پر نجاشى كے پاس بھيج ديے،اور وفادارى كا اعلان كيا_نجاشى نے جب يہ ديكھا تو ابرہہ كو معاف كرديا،اوراسے اس كے منصب پر برقرارركھا_

 

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

آدم عليہ السلام جنت ميں

حضرت آدم عليہ السلام