• صارفین کی تعداد :
  • 4559
  • 10/3/2009
  • تاريخ :

""شوہر داري"" يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال (حصّہ چهارم)

لال گلاب

خداوند بزرگ و برتر مياں بيوى كے درميان پائي جانے والى محبت و انسيت كو اپنى قدرت كى نشانيوں ميں سے ايك نشانى قرارديتے ہوئے قرآن مجيد ميں فرماتا ہے :

'' خدا كى نشانيوں ميں سے ايك نشانى يہ ہے كہ اس نے تمہارے لئے شريك زندگى (ہمسر) پيدا كئے تاكہ تم ان سے چين حاصل كرواور تمہارے درميان دوستى و محبت پيدا كى ۔ (1)

حضرت امام رضا (ع) فرماتے ہيں : بعض عورتيں اپنے شوہروں كے لئے بہترين نعمت ہيں يعنى ايسى عورتيں جو اپنے شوہر سے محبت و عشق كا اظہار كريں ۔ (2)

پيغمبر اكرم صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : تم ميں سے بہتريں عورتيں وہ ہيں جو عشق و محبت كے جذبات سے مملو ہوں ۔ (3)

امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں : اگر كسى كو عزيز ركھتے ہو تو اس كو اس بات سے آگاہ كرو۔ (4)

 

حوالہ جات :

1- سورہ روم ، آيت 21

2- مستدرك ، ج 2 ص 532

3-  بحارالانوار ج 103 ص 235

4- بحارالانوار ج 74 ص 181

 

نام كتاب ازدواجى زندگے كے اصول يا خاندان كا اخلاق
مصنّف  حجة الاسلام و المسلمين ابراہيم اميني
ترجمہ محترمہ عندليب زہرا كامون پوري
كتابت سيد قلبى حسين رضوى كشميري
ناشر سازمان تبليغات اسلامى روابط بين الملل ۔ تہران۔
تہيہ و تنظيم شعبہ اردو۔ سازمان تبليغات اسلامي
تاريخ جمادى الثانى سنہ 1410 ھ

 


متعلقہ تحریریں:

اسلام میں عورت کا مقام

اسلام اور حجاب