• صارفین کی تعداد :
  • 3584
  • 7/15/2009
  • تاريخ :

لیلۃ الرغائب

لیلۃ الرغائب

رجب کی پہلی جمعرات کو لیلۃ الرغائب کہتے ہیں اور اس کے لئے جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک عمل بہت فضیلت رکھنے والا وارد ہوا ہے کہ جسے سید نے اقبال میں اور علامہ مجلسی نے اجازہ بنی زہرہ میں نقل کیا ہے اس کے فضائل میں سے ایک یہ ہے کہ بہت زیادہ گناہ اس عمل کی وجہ سے بخشے جاتے ہیں اور جو شخص اس نماز کو بجا لائے جب پہلی رات اس کی قبر کی ہوگی تو حق تعالی اس نماز کا ثواب اس شخص کے لئے بہترین خوش صورت خندہ چہرہ فضیح زبان والی شکل میں بھیجے گا اور وہ اس شخص سے فرمائے گا کہ اے میرے حبیب تجھے یہ خوشخبری ہو کہ تو نے ہر شدت و سختی سے نجات پالی ہے تو وہ شخص کہے گا کہ تو کون ہے کہ بخدا میں نے تجھ سے خوبصورت موئی چہرہ نہیں دیکھا اور تیرے کلام سے موئی شیرین تر کلام نہیں سنا اور تیری جیسی خوشبو  نہیں سونگھی تھی . آج رات تیرے پاس اس لئے آیا ہوں تاکہ تیرا حق ادا کروں اور تیرا مونس بنوں اور تجھ سے وحشت کو دور کروں اور  جب صور پھونکا جائے گا تو میں تیرے سر پر قیامت میں سایہ ڈالوں گا پس خوشحال ہو کہ تجھ سے ہرگز خیر معدوم نہ ہوگی . اس عمل کی کیفیت یوں ہے کہ :

اس مہینے کی پہلی جمعرات کے دن روزہ رکھے اور جب شب جمعہ میں داخل ہو تو اس کی مغرب اور عشا کی نماز کے درمیان بارہ رکعت نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے ہر ایک رکعت میں سورہ حمد ایک دفعہ اور تین دفعہ سورہ انا انزلناه اور بارہ دفعہ سورہ قل ہواللہ  پڑھے  اور جب نماز سے فارغ ہوجائے تو ستر دفعہ اللہم صل علی محمد النبی الامی و علی آلہ  پڑھے  پھر سجدہ میں چلا جائے اور ستر دفعہ کہے سبوحُ قدوس ربُنا و ربُ الملائکۃ والرّوح سجدہ سے سراٹھائے اور ستر دفعہ کہے ربٌ اغْفر وارّحم و تجاوز عما تعلم انک انت العلی الاعظم پھر دوبارہ سجدہ میں چلا جائے اور ستر دفعہ کہے سبوحُ قدوس ربُنا و ربُ الملائکۃ والرّوح 

 اس کے بعد اپنی حاجت طلب کرے انشااللہ پوری ہوگی.

آئی آر آئی بی