• صارفین کی تعداد :
  • 3964
  • 7/18/2009
  • تاريخ :

مھناز رؤفی کا انٹرویو (حصّہ چهارم)

مھناز رؤفی

سوال : شیریں عبادی كھتی  ھے كہ بہائی مسلمان ھیں لھٰذا ان پر سختی نھیں كرنی چاھئے، اس كی وجہ كیا ھے ؟

 جواب : ھرگز وہ مسلمان نھیں ھیں، كیونكہ وہ اسلام كو دینِ منسوخ مانتے ھیں اور بھائیت كو ناسخ، وہ بھاء كو خدائی شان دیتے ھیں اور كھتے ھیں كہ بھاء میں خدا تجلی كرتا ھے، لھٰذا وہ روحِ بھاء كی پرستش كرتے ھیں ۔ دوسری طرف بھاء اپنے كو مھدی موعود كھتا ھے، كیونكہ وہ اپنے كو مسلمانوں كے زمرہ میں شمار كرتے ھیں ۔

 سوال : جب وہ خدائی كا دعویٰ كرتا ھے تو یہ بات ھی ختم ھو جاتی ھے كہ اپنے كو مسلمان كھیں پس مسلمان كھنے كا سبب كیا ھے ؟

جواب : ان كا مقصد یہ ھے كہ وہ جھاں بھی رھیں انھیں كے ھم مسلك اپنے كو بتائیں، چنانچہ جب وہ عیسائیوں سے ملتے ھیں، تو اپنے كو عیسائی بتاتے ھیں، یھی ان كے تبلیغ كی روش ھے ۔

 سوال : بھائیت، مذھب تشیع سے ایك چیز سے خائف ھے اس كا سبب كیا ھے ؟

جواب : جیسا كہ میں پھلے بھی یہ بات عرض كر چكی ھوں كی ان كی سعی و كوشش یہ ھوتی ھے كہ وہ جھاں رھیں اپنے كو انھیں كا ھم مذھب بتائیں، چنانچہ شیعوں كے درمیان اپنے كو شیعہ بتاتے ھیں، جب كہ بھاء " شیعہ " كو " شنیعہ " كے نام سے یاد كرتا تھا اور علماء شیعہ سے كافی نفرت كرتا تھا، اس كی پوری كوشش یہ تھی كہ علماء شیعہ كو نابود كر دیا جائے ۔

بنیادی طور پر بھائیت، شیعیت سے دو چیزوں كی وجہ سے  ڈرتی ھے :

۱ ) علماء ۔

۲ ) عاشورا ۔

 سوال : وہ عاشورا سے كیوں ڈرتی ھے ؟

 جواب : كیونكہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ھیں كہ جو كچھ ان كے پاس ھے، وہ عاشورا سے ھے، چنانچہ امام راحل رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، نے بھی فرمایا ھے كہ ھمارے پاس جو كچھ ھے وہ محرم اور صفر كی وجہ سے ھے، وہ اس بات كو بھی جانتے ھیں كہ اسلام اور تشیّع كو عاشورا ھی سے استحكام ملا ھے، وہ چاھتے ھیں كہ اسلام ختم ھو جائے، چنانچہ وہ اپنا متعدد روپ اختیار كرتے ھیں ، ایك طرف انھوں نے امام حسین(ع) كا مخصوص زیارت نامہ تحریر كیا ھے تاكہ یہ كہہ سكیں كہ ھم مسلمان ھیں، میں خود بہائی مذھب پر تھی، لھٰذا اس چیز سے باخبر ھوں كہ وہ زیارت نامہ كبھی بھی پڑھا نھیں گیا ھے ، اور اس كی طرف توجہ بھی نھیں دیتے ھیں،

ضمناً یہ بات بھی عرض كردوں كہ وہ ھر سال پھلی دوسری محرم كو بھاء كی ولادت كی مناسبت سے جشن مناتے ھیں، جب ان سے سوال ھوتا ھے كہ امام حسین ( ع ) كی شھادت كے ایام میں جشن كیوں مناتے ھو ، تو كھتے ھیں كہ اسلام منسوخ ھوگیا ،

 ایك طرف اظھار اسلام كرتے ھوئے زیارت نامہ لكھتے ھیں ، دوسری طرف یہ كھتے ھیں كہ اسلام منسوخ ھوگیا ۔ اس طرح كی تناقض گوئیاں مذھب بھائیت میں بكثرت موجود ھیں ۔

ترجمہ : مھدی حسن بھشتی

(گروہ ترجمہ: سائٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

مذھب بھائیت كی مختصر تاریخ

مھناز رؤفی کا مختصر تعارف :