• صارفین کی تعداد :
  • 4382
  • 6/17/2009
  • تاريخ :

مھناز رؤفی کا انٹرویو (حصّہ اوّل)

بھائیت

 سوال    : گویا وہ معتقد ھیں كہ یہ نو افراد معصوم ھیں ؟

   جواب : جی ھاں، وہ كھتے ھیں ان اشخاص پر الھام غیبی ھوتا ھے، لھٰذا جو احكام ان كی طرف سے صادر ھوتے ھیں اسے بغیر چون و چرا تسلیم كرتے ھیں ۔

سوال : یہ لوگ كیسے منتخب كئے جاتے ھیں ؟

 جواب :  بہائیوں كے ذریعہ منتخب كئے جاتے ھیں ۔

 سوال :  بیت العدل كھاں ھے ؟

 جواب : اسرائیل میں ۔ بھاء كا انتقال بھی اسرائیل میں ھوا وہ كھتا تھا كہ میں بھائیوں كا قبلہ ھوں لھٰذا میری طرف رخ كركے نماز پڑھیں ۔ چونكہ بھاء كی قبر اسرائیل میں ھے اس لئے تمام بھائیوں كا قبلہ اسرائیل كی طرف ھے ۔

 سوال : جس وقت بھاء زندہ تھا تو اس كی طرف كیسے نماز پڑھی جاتی تھی ؟

 جواب : اس سوال كا جواب نھیں دیا گیا ھے كہ اس كی طرف كیسے نماز پڑھتے تھے، یا وہ خود كیسے نماز پڑھتا تھا وہ خدائی كا دعویٰ بھی كرتا تھا اور وقت ضرورت پروردگار سے مدد بھی طلب كرتا تھا، جب اس سے پوچھا گیا كہ تم اس طرح كی متناقض باتیں كیوں كرتے ھو تو كھتا تھا كہ تم اس بات سے غافل ھو، میرا ظاھر میرے باطن كو پكار رھا ھے اور باطن ظاھر كو ۔

 سوال : بھائیت كا صیھونیت سے كیسا رابطہ ھے ؟

جواب : " بیت العدل " جو اس فرقہ كا مركز ھے، وہ سر زمین اسرائیل پر ھے اور وہ نھایت ھی وسیع پیمانہ پر فعالیت انجام دے رھا ھے اور اقتصادی اعتبار سے بھی اس كی كافی تقویت ھو رھی ھے ۔

 سوال : وہ كیسے ؟

 جواب : كیونكہ بھاء كا مقبرہ اسرائیل میں ھے لھٰذا بہائی حضرات قافلہ كی شكل میں وھاں جاتے ھیں اس وقت وہ ایك ٹورسٹی جگہ بن چكی ھے، جس كی وجہ سے اس كی آمدنی بھی بھت اچھی ھوگئی ھے ۔ یہ بات بھی قابل ذكر ھے كہ بھائی لوگ ۱۹/ دن میں ایك بار متعدد حیلہ و بہانہ سے رقومات جمع كرتے ھیں اور اسے اسرائیل بھیجتے ھیں، بیت العدل كو حكومت اسرائیل كی طرف سے ٹیكس كی بھی چھوٹ ھے اور اسے معاف كردیا گیا ھے، لھٰذا یہ ایك جائے سوال ھے ؟ اراكین بیت العدل ھر سال ایك یا دو مرتبہ اسرائیل كے صدر سے علنی طور پر ملاقات كرتے ھیں، اور خفیہ ملاقاتیں تو بھت ھی زیادہ ھوتی ھیں، بہائیت اور صیھونیوں كے منافع اس چیز میں مشترك ھیں كہ اسلام كو بیخ و بن سے اكھاڑ دیا جائے ۔

ترجمہ : مھدی حسن بھشتی

(گروہ ترجمہ: سائٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

ویٹیکن اور مصرمیں ایران کے سابق سفیر جناب سید خسروشاہی کا انٹرویو