• صارفین کی تعداد :
  • 2965
  • 5/26/2009
  • تاريخ :

امام خمینی کی نظر میں اتحاد (حصّہ سوّم )

امام خميني رضوان الله تعالي عليه

امام خمینی نے جو قرآن کریم اور عارف اکمل حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ طاھرین علیھم السلام کے مکتب عرفان کے شاگرد تھے اس عالم کون کے موجودات کے حقیقی اتحاد کی پر اسرار گتھیاں سلجھا لی تھیں وہ اپنے فلسفی نظریات کے مطابق نہ صرف وحدت وجود کے قائل تھے بلکہ اسرار ربانی کے اھل حضرات کی مجلس میں تمام موجودات کی حقیقی وحدت کے نکات بھی بیان کرتے تھے۔

امام خمینی اپنی کتاب "چھل حدیث " میں جو عام لوگوں کے لۓ لکھی گئی ہے فرماتے ہیں کہ:

انبیاء عظام علیہم السلام اور شرایع بزرگ کے آنے کا ایک اھم مقصد جو بذات خود مستقل ھدف ہے اور دیگر اھداف کے حصول کا ذریعہ ہے نیز مدینہ فاضلہ کی تشکیل میں بنیادی کردار کا حامل ہے

عقیدہ توحید اور امت کا اتحاد ہے اسی مقصد کے تحت معاشرے کے اھم امور میں اتفاق اور اصحاب اقتدار کے مظالم کی جو بنی نوع انسان میں برائیوں اور مدینہ فاضلہ کی تباہی کا باعث ہوتے ہیں روک تھام ہوتی ہے امام خمینی نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لۓ بعض اھم مقدمات کا ذکر کیا ہے جن کے بغیر یہ مقصد یعنی اتحاد حاصل نہیں ہو سکتا امام خمینی فرماتے ہیں ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ یہ رحمت جاری رہے اور کوشش یہ ہے کہ ہمیں سب سے پہلے الھی اقدار کا حامل ہونا چاھیے ،خدا کی راہ میں خدمت کرنا چاہیے خود کو خدا کے حکم کا تابع اور اس کی طرف سے ہونے اور اسکی طرف لوٹنے کا یقین رکھنا چاھیے اس طرح ہم اتحاد تک پہنچ سکتے ہیں کیونکہ تفرقہ شیطان کی طرف سے ہے اور اتحاد رحمان کی طرف سے، امام خمینی اسلامی معاشروں میں اس اتحاد کو پائدار اور مقدس جانتے تھے جو خلل ناپذیر بنیادوں پر استوار ہو آپ فرماتے ہیں کہ ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات کے تحت متحد رھنا چاہیے ،س کی اہمیت نہیں ہے کہ سب لوگ ایک امر پر متفق ہو جائيں بلکہ خدا کا حکم یہ ہے کہ سب مل کر خدا کی رسی کو تھام لیں، انبیاء کی بعثت کا مقصد لوگوں کو مختلف امور پر متفق کرنا نہیں تھا بلکہ وہ انسان کو راہ حق پر اکھٹا کرنا چاھتے تھے۔

 

امام خمینی کے نزدیک اتحاد الھی اور شرعی فریضہ ہے آپ کی نظر میں اس سلسلے میں علماء مفکرین اور دانشوروں پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے آپ نے اس سلسلے میں بہت تاکید فرمائی ہے امام خمینی کا خیال تھا کہ اتحاد اور اسکے استحکام کے لۓ لازمی طور سے قربانیان دینی ہوں گي اس بارے میں آپ نے لوگوں کے لۓ عملی مثال قائم کی امام خمینی جس قدر اتحاد کی اھمیت پر تاکید کرتے تھے اتنی ہی اس کے لوازمات پر تاکید کرتے تھے آپ کا خیال تھا کہ اتحاد ضروری مقدمات اور اسکی طرف معاشرے کی قیادت کے بغیر ممکن نہیں ہے اور پائدار نہیں ہوگا۔

تحریر : مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سید احمد خمینی

https://taghrib.ir


متعلقہ تحریریں:

امام خميني(رح) کے مختصر حالات زندگی

عشق آفتاب

20 جمادی الثانی کو انقلاب اسلامی کے بانی اور روح رواں حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت ہوئی