• صارفین کی تعداد :
  • 2358
  • 5/19/2009
  • تاريخ :

نہرو کی تعلیمی اور معاشرتی اصلاحات

جواہر لال نہرو

نہرو ہندوستان کے بچوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے تھے اس لیے کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کی آئندہ نسل سے وابستہ ہوتا ہے اور جو اقوام اپنی آئندہ نسلوں کو علمی میدان میں طاقت ور  بنا دیتی ہیں وہی دنیا کی طاقت ور اقوام کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ 

تعلیم کو جدید اور  معیاری خطوط  پر استوار کرنے کے لیۓ ان کی حکومت نے تعلیم کے مختلف شعبوں کے  لیے  ادارے  قا‏ئم کیۓ  جن میں آل انڈیا اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ شامل ہیں ۔

  انہوں نے اپنے پانچ سالہ منصوبے میں ہندوستانی بچوں کے  لیۓ فری اور  لازمی پرائمری تعلیم کا بھی اعلان کیا ۔ اس کام کے لیے  ان کی حکومت نے ملک  کے وسیع و عریض علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں جدید اسکولز تعمیر کرواۓ ۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں بچوں میں غذائی قلت کو ختم کرنے لیۓ فری دودھ اور کھانا مہیا کرنے کے بھی اقدامات کیے ۔ دیہاتی علاقوں میں بالغوں کے لیۓ تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

 ان کے دور حکومت میں ہندوستان کے  ہندو قوانین میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں ۔ معاشرتی اصلاحات کرتے ہوۓ   معاشرے سے تعصّب اور ذات پات کے نظام کو  بہت حد تک کم کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں ۔ ان کی حکومت نے اکثریتی اور اقلیتی طبقوں کے فرق کو کم کرتے ہوۓ حکومت میں اقلیتی طبقوں کے نمائندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ۔

                           شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

قرآن و سنت کی روشنی میں امت اسلامیہ کی بیداری

دین واحد کے ماننے والوں میں اختلاف کیوں ؟