• صارفین کی تعداد :
  • 3535
  • 5/19/2009
  • تاريخ :

جواہر لال نہرو

جواہر لال نہرو

جواہر لال نہرو 14 نومبر سن 1889 ء کو الہ آباد میں  پیدا ہوۓ ۔ جواہر لال نہرو کا تعلق ایک مالدار گھرانےسے تھا اور آپ  کے والد موتی لال ایک وکیل اور سیاستدان  تھے ۔  انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل کیا اور سن 1912 ء میں وطن واپس  آ گۓ ۔  آپ  موجودہ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوۓ ۔ ان کی وزارت عظمی کا دورانیہ سن 1947 ء سے 1964 ء تک  تھا ۔ نہرو کانگرس پارٹی کے رکن تھے اور کانگرس پارٹی نے ہی انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا ۔ نہرو برصغیر پاک و ہند پر بیرونی قبضے کے شدید مخالف تھے اس لیۓ  انہوں نے انگریزوں کے خلاف چلائی جانے والی تحاریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور برصغیر کی آزادی میں  بہت اہم کردار ادا کیا ۔ بنیادی طور پر وہ ایک ہندو لیڈر تھے  اور ہندوستان میں موجود ہندوؤں کے حقوق کے لیۓ انہوں نے زیادہ جدوجہد کی ۔ یہی ایک وجہ تھی کہ  ہندوستان کے مسلمان ان کو پسند نہیں کرتے تھے ۔

بین الاقوامی سیاست میں  بھی ان کو ایک اہم مقام حاصل تھا ۔ وہ آزادی پسند اقوام کی حمایت کرتے تھے اور دنیا میں موجود تمام اقوام کو برابری کی سطح  پر دیکھنا چاہتے تھے ۔ غیر وابستہ  ممالک کی تحریک  کی ابتدا کرنے والوں میں جواہر لال نہرو بھی پیش پیش تھے ۔

جواہر لال نہرو جوانی میں ہی انڈین نیشنل کانگرس کے بائیں بازو کے  صدر منتخب ہو گۓ ۔ وقت کے ساتھ اس نوجوان سیاست دان نے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور یوں انہیں گاندھی  کی سیاست کا وارث کہا جانے لگا ۔  ان کو بعض لوگ "Architect of Modern India"  بھی کہتے ہیں ۔

انہوں نے 1964 ء میں وفات پائی ۔ نہرو خاندان کی سیاست  جواہر لال نہرو کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہوئی بلکہ ان کے مرنے کے بعد ان کی بیٹی اندرا گاندھی اور پوتا راجیو گاندھی ہندوستان کے وزیراعظم بنے اور آج بھی انہیں کا خاندان ہندوستان کی سیاست پر حاوی ہے ۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

باراک حسین اوباما

شہید ڈاکٹر چمران کے مختصر حالات زندگی