• صارفین کی تعداد :
  • 1532
  • 4/25/2009
  • تاريخ :

یا ہو گئے ہیں ہم ہی کچھ اور آج کل

پودا

یا ہو گئے ہیں ہم ہی کچھ اور آج کل
یا زمانہ ہی گیا یا رب بدل

 

اب لگاﺅ پود کچھ اپنی نئی

لا چکے پودے بہت اگلوں کے پھل

 

دیکھئے نبھتا ہے کب تک پاس وضع

ہم نہ بدلے اور گیا عالم بدل

 

کوششوں میں کچھ مزا آتا نہیں

وقت کوشش کا گیا شاید نکل

 

اب سنو حالی کے نوحے عمر بھر

ہو چکا ہنگامہ مدع و غزل

 

شاعر کا نام  : الطاف حسین حالی

 پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

بھید واعظ اپنا کھلوایا عبث

اے عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا