• صارفین کی تعداد :
  • 5657
  • 3/29/2009
  • تاريخ :

آیة اللہ جناب شیخ عبداللہ  جوادی آملی

آیة اللہ جناب شیخ عبداللہ  جوادی آملی

    آپ فلسفہ ، عرفان ، تفسیر قرآن ، نھج البلاغہ ، فقہ و اصول کے درس خارج کے نامور و معزز اساتید میں سے ھیں اور ان علوم سے متعلق بھت سی کتابیں تحریر فرمائی ھیں ۔

زندگی نامہ

  آپ کی ولادت ۱۹۳۳ء میں آمل شھر کے ایک عالم خاندان میں ھوئی ۔ آپ کے والد محترم آمل شھر کے علماء میں سے تھے ۔

    ابتدائی تعلیم کا دورہ تمام کرنے کے بعد آپ نے حوزہ علمیہ آمل میں داخلہ لیا اور وھاں پانچ سال تک برجستہ اساتید (کہ ان میں سے بعض آخوند خراسانی مرحوم کے شاگرد تھے) سے کسب فیض کیا اور فقہ و اصول و حدیث کے مقدمات کا نصف دورہ طے کیا ستمبر ۱۹۵۰ء میں آمل کو ترک کرکے تھران کیلئے ھجرت فرمائی اور آیة اللہ شیخ محمد تقی آملی کی خدمت میں حاضر ھوئے اور پھر مدرسہ مروی منتقل ھوگئے اور وھاں حوزہ و علوم عقلی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۱۹۵۵ء تک آیة اللہ شعرانی اور آیة اللہ الٰھی قمشہ ای سے علوم عقلی اور فقہ و اصول کے درس خارج کو آیة اللہ شیخ محمد تقی آملی سے حاصل کیا ۔ 

   ۱۹۵ء میں حوزہ علمیہ قم کی طرف ھجرت فرمائی اور ایک عرصہ تک آیة اللہ العظمیٰ بروجردی اور تقریباً ۱۳ سال تک آیة اللہ سید محمد تقی داماد کے درس فقہ میں حاضر ھوئے ۔ اسی طرح اصول فقہ کا ایک سات سالہ دورہ امام خمینی  (رہ)  کی خدمت میں رہ کر گذارا اور ساتھ ھی آیة اللہ علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی خدمت میں حاضر ھو کر ۲۵ سال تک اسفار ، الھیات ،شفا، منطق شفا،خارج حکمت متعالیہ ، عرفان اسلامی و تفسیر قرآن و حدیث کے موضوعی معارف کو خصوصی جلسوں میں شرکت فرما کر تکمیل کیا ۔

تالیفات

 ۱)  تفسیر موضوعی قرآن مجید  ۲)  کتاب الخمس
۳)  شریعت در آئینہ معرفت  ۴)  تحریر تمھید القواعد
۵)  کتاب الصلاة ۶)  عرفان حج
 ۷)  کرامت در قرآن  ۸)  اخلاق کارگزاران در حکومت اسلامی
۹)  پیرامون وحی و رھبری ۱۰)  اسرار عبادت
۱۱)  ولایت فقیہ ۱۲)  رحیق مختوم
۱۳)  سیرہ پیامبران در قرآن ۱۴) تفسیر ترتیبی قرآن الکریم

 

       https://www.ishraaq.net