• صارفین کی تعداد :
  • 4320
  • 3/17/2009
  • تاريخ :

فیض احمد فیض

  

نام  :   فیض احمد فیض
 تاریخ پیدائش  :     13 / 2 / 1911
تاریخ وفات :   20  / 10 / 1984
  وجھ شھرت : ادیب 

 

 اردو ادب کے بہت سے ناقدین کے نزدیک فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر ھیں۔ انجمن ترقی پسند تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ تھے۔

پیدائش

فیض 13 فروری 1911 کو سیالکوٹ کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد ایک علم پسند آدمی تھے۔ آپ کی والدہ کا نام سلطان فاطمہ تھا۔

تعلیم

آپ نے ابتدای مذ ھبی تعلیم مولوی محمد ابراہیم میر سیالکوٹی سے حاصل کی ۔ بعد ازاں 1921 میں آپ نے سکاچ مشن سکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا ۔ آپ نے میٹرک کا امتحان مرے سکول سیالکوٹ سے پاس کیا اور پھر ایف اے کا امتحان بھی وہیں سے پاس کیا ۔ آپ کے اساتذہ میں میر مولوی شمس الحق (جو علامہ اقبال کے بھی استاد تھے) بھی شامل تھے ۔ آپ نے سکول میں فارسی اور عربی زبان سیکھی۔

بی اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پھر وہیں سے 1932 میں انگلش میں ایم اے کیا۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا۔

کیریر

انہوں نے 1930 میں ایلس فیض سے شادی کی۔19351 میں آپ نے ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر کی حیثیت سے ملازمت کی۔ اور پھر ھیلے کالج لاہور میں ۔ 1942 میں آپ فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے شامل ھوگے۔ اور محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا ۔

1943 میں آپ میجر اور پھر 1944 میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گے۔ 1947 میں آپ فوج سے مستعفی ہو کر واپس لاہور آگے۔ اور 1959 میں پاکستان ارٹس کونسل میں سیکرٹری کی تعینات ھوے اور 1962 تک وہیں پر کام کیا۔ 1964 میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج کراچی میں پرنسپل کی حیثیت سے ملازم ہو گئے۔ 1947 تا 1958 مدیر ادب لطیف مدیر لوٹس لندن، ماسکو ، اور بیروت

کمیونزم

راولپنڈی سازش کیس

وہ بات جسکا سارے فسانے میں ذکر تک نہ تھا

وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے

9 مارچ 1951 میں آپ کو راولپنڈی سازش کیس میں معا ونت کے الزام میں حکومت وقت نے گرفتار ر لیا۔ آپ نے چار سال سرگودھا، ساھیوال، حیدر آباد اور کراچی کی جیل میں گزارے۔

پس زنداں

شاعری کے مجموعے

نقش فریادی

دست صبا

زنداں نامہ

دست تہ سنگ

سر وادی سینا

شام شہر یاراں

مرے دل مرے مسافر

بشکریہ: جیو اردو ڈاٹ کام

 

  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض
  • فیض احمد فیض
    فیض احمد فیض