• صارفین کی تعداد :
  • 1797
  • 3/9/2009
  • تاريخ :

اکو کو عالمی اقتصادی بحران سے استفادہ کرنا چاہیے

 اکو میں عراق کی رکنیت کی حمایت

منوچهر متکی

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے تہران میں اقتصادی تنظیم اکو کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکو کے رکن ممالک کو عالمی اقتصادی بحران سے استفادہ کرتے ہوئے اسے باہمی تعاون کے ذریعہ اچھی اقتصادی فرصت میں تبدیل کرنا چاہیے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے تہران میں اقتصادی تنظیم اکو کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکو کے رکن ممالک کو عالمی اقتصادی بحران سے استفادہ کرتے ہوئے اسے باہمی تعاون کے ذریعہ اچھی اقتصادی فرصت میں تبدیل کرنا چاہیے۔

 

 متکی نے کہا کہ اگر چہ اکو تنظیم نوپا اور جوان ہے لیکن اس نے عالمی اقتصادی بحران کے باوجود اچھے اقدامات انجام دیئے ہیں اور رکن ممالک  باہمی تعاون کے ذریعہ تعاون کو مزید مضبوط ومستحکم بنا سکتے ہیں۔ متکی نےکہا کہ ایران اقتصادی تنظیم اکو میں عراق کی رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔

https://www.mehrnews.com/ur