• صارفین کی تعداد :
  • 3707
  • 4/4/2009
  • تاريخ :

سید احمد خاتمی: یاد خدا سے دل کو سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے

حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی

تہران کے عارضی امام جمعہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ذکر الہی اور یاد خدا کے برکات اور آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ذکر اور یاد خدا سے مشکلات برطرف ہوتی ہیں اور دل کو سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج نماز جمعہ آیت اللہ سید احمدی خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  ذکر الہی اور  یاد خدا کے برکات اور آثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ذکر اور یاد خدا سے مشکلات برطرف  ہوتی ہیں اور دل کو سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔

 

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ لوگوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں اسراف سے پرہیز کرنا چاہیے خطیب جمعہ نے رہبر معظم کے نوروز کے پیغام کی لطافت اور اہمیت اور حساسیت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں اسراف سے اجتناب کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور اس سال کو کفایت شعاری کا سال قراردیا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی