• صارفین کی تعداد :
  • 2187
  • 3/7/2009
  • تاريخ :

منوچہر متکی : ایران افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے

منوچهر متکی

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ افغانستان کے بارے میں ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں شرکت کی امریکی دعوت پر غور کر رہے ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے سربیا ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے موضوع  پر ہونے والی اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر غور کررہے ہیں متکی نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم اس کانفرنس میں شرکت کریں گے لیکن ہم اس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے.

https://www.mehrnews.com/ur