• صارفین کی تعداد :
  • 4060
  • 3/7/2009
  • تاريخ :

علامہ سید سعید اختر رضوی(رہ)

 گوپالپور

آپ ایک فقیہ، محدث ، مفسر ،متکلم، رجالی ، مؤرخ ، ادیب ، شاعر ، مؤلف اور خطیب تھے آپ نے اسلام کی تبلیغ میں تاریخی کردار ادا کیا ھے  اور سو سے زیادہ کتابیں مختلف زبانوں میں تالیف فرمائی ھیں ۔ آپ کی عظیم خدمات میں المیزان کا انگریزی ترجمہ ھے ۔

زندگی نامہ

     آپ پھلی رجب ۱۳۴۵ ھ مطابق پانچ جنوری ۱۹۲۷ء  کو گوپالپور (جو ھندوستان کی ایالت بھار کا ایک گاو ں ھے) کے ایک علمی گھرانہ میں متولد ھوئے آپ کے والد مرحوم سید ابولحسن وھاں کے ایک برجستہ عالم اور حکیم تھے ۔ جو اطراف میں اپنا ایک خاص وقار و احترام رکھتے تھے آپنے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد مرحوم سے حاصل کی۔ آپ کے والد مدرسہ عباسیہ (جو ایالت بھار کے مرکز پٹنا میں واقع ھے) کے نایب پرینسپل تھے ایک سال بعد آپ نے مدرسہ سلیمانیہ پٹنا میں اپنا داخلہ لیا اسکے بعد مدرسہ جامع العلوم جوادیہ میں داخلہ لیا اور سطوح کے دروس وھیں تمام کئے لیکن اس کے بعد بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھا ۔

   اسی دوران آپنے انگریزی زبان سیکھنا اور اسی کے ساتھ ساتھ زبان فارسی اور اردو میں کام کرنا شروع کیا اور اسی وقت سے تحقیقی و تبلیغی کام بھی شروع کردیا ۔

   ۱۹۵۹ء میں آپ نے تنزانیہ کا دورا کیا اور وھاں مسلما نوں کی ضرورت کو دیکھتے ھوئے ۱۹۶۵ء میں ایک تبلیغی مؤسسہ (بلال مسلم مشن)  قائم کیا او ر اسلام کی تبلیغ کرنے لگے جسکے نتیجہ میں چندھی سالوں میں پچاس ھزار سے زیادہ لوگوں نے مذھب حق کی دعوت قبول کی ۔ اسکے علاوہ آپ نے افریقہ کے لوگوں میں دینی جذبہ بیدار کیا کہ وہ حصول علم دین کے لئے آگے آئیں ۔

  تبلیغ کے ساتھ ساتھ آپ نے اپنا تحقیقی و تالیفی کام بھی جاری رکھا اور متعدد زبانوں میں کتابیں تحریر فرمائیں ۔ آپ کو انگریزی ، فارسی ، عربی ، سھیلی، اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا اسکے علاوہ ھندی اور گجراتی مکمل طور پر جانتے تھے۔ آپ نے سو سے زیادہ کتابیں تالیف فرمائی ھیں جن میں بعض دنیا کی سترہ زبانوں میں ترجمہ ھوچکی ھیں اور بھت ھی مشھور ھیں آپ کی عظیم خدمات میں علامہ طباطبائی کی تفسیر المیزان کا ترجمہ ھے جو کئی جلدوں کی شکل میں منظر عام پر آچکا ھے اسکے علاوہ آپ نے متعدد جگھوں پر کئی حوزہ علمیہ ،کتاب خانہ قائم کئے ھیں ۔

 آپ آخرعمر تک تنزانیہ کے دارالسلام میں تمام تبلیغی ، تحقیقی و تالیفی کام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ھدایت کا فریضہ انجام دیتے رھے ۔

تالیفات

۱)   الامامة
۲)   التوحید فی الاسلام
۳)   اتمام حجت
۴)   امامت
 ۵)   کربلا شناسی
۶)   اسلام کا تصور الوھیت
۷)    موت سے قیامت تک
 ۸ )   شجرہ طیبہ 
 ۹)   رسالة فی البداء( فی القرآن والسنة)
۱۰)  رسالة فی التقیة ( فی القرآن والسنة )
۱۱)  نظرہ فی  مسئلة تحریف القرآن
۱۲)   the social life in islam
 ۱۳)  your question"s answered (یہ ۸ جلدوں میں ھے)
۱۴)  Imamate (اسکے۱۷ اڈیشن چھپ  چکے ھیں) 
 ۱۵)  Sects of Islam
۱۶)  wahabis"s fitna exposed
 ۱۷) The Femily Life In Islam

           https://www.ishraaq.net