• صارفین کی تعداد :
  • 4056
  • 3/4/2009
  • تاريخ :

نجاست ثابت ہونے کے طریقے

کتا

(۱۱۵) کسی بھی چیز کی نجاست تین طریقوں سے ثا بت ہوتی ہے ۔

(۱) خود انسان کو یقین یا عقلی طریقے سے اطمینان ہو جائے کہ فلاں چیز نجس ہے اگر کسی چیز سے متعلق محض گمان ہو کہ نجس ہے تو اس سے پرہیز کرنا لازم نہیں لہذا قہوہ خانوں اور ہوٹلو ں میں جہاں لاپروا لوگ اور ایسے کھاتے پیتے ہیں جو نجاست اور طہارت کا لحاظ نہیں کرتے کھانا کھانے کی صورت یہ ہے کہ جب تک انسان کو اطمینان نہ ہو کہ جو کھانا اس کے لیے لایا ہے وہ نجس ہے اس کے کھانے میں کو ئی حرج نہیں۔


(۲ )کسی کے اختیار میں کوئی چیز ہو اور اس چیز کے با ر ے میں کہے کہ نجس ہے اور وہ شخص غلط بیانی نہ کرتا ہو مثلا اگر کسی شخص کی بیوی یا نوکر ملازمہ کہے کہ برتن یا کوئی دوسری چیز جو اس کے اختیار میں ہے تو وہ نجس شمار ہو گی ۔


( ۳) اگردو عا دل آ دمی کہیں کہ ایک چیز نجس ہے تو وہ نجس شمار ہو گی بشرطیکہ وہ اس کی نجس ہونے کی وجہ بیان کریں مثلا کہیں کہ یہ چیز خون یا پیشاب سے نجس ہوئی ہے ہاں ! اگر ایک عا دل یا قابل اطمینان شخص اطلاع دے لیکن اس کی بات سے اطمینان نہ آ ئے تو احتیا ط واجب کی بنا پر اس سے اجتنا ب کرنا ضروری ہے ۔

(۱۱۶) اگر کوئی شخص مسئلے سے عدم واقفیت کی بنا پر یہ نہ جا ن سکے کہ ایک چیز نجس ہے یا پاک مثلا اسے یہ علم نہ ہو کہ چوہے کی مینگنی پاک ہے یا نہیں تو اسے چا ہیے کہ مسئلہ پوچھ لے لیکن اگر مسئلہ جانتا ہو اور اس کہ بارے میں اسے شک ہو کہ پاک ہے یا نہیں مثلا اسے شک ہو کہ وہ خو ن ہے یا نہیں یا یہ نہ جانتا ہو کہ مچھر کا خون ہے یا انسان کا تو وہ چیز پاک شما ر ہو گی اور اس کے با رے میں چھان بین کرنا پوچھنا لازم نہیں ۔

 (۱۱۷) اگر کسی نجس چیز کے با رے میں کوئی شک ہو کہ پاک ہو گئی ہے یا نہیں تو وہ نجس ہے اسی طرح اگر کسی پاک چیز کے بارے میں شک ہو کہ نجس ہو گئی ہے یا نہیں تو وہ پاک ہے اگر کوئی شخص ان چیزوں کے نجس یا پاک ہونے کے متعلق پتا چلا بھی سکتا ہو تو تحقیق ضروری نہیں ہے۔

 ( ۱۱۸) اگر کوئی شخص جانتا ہو کہ دو برتن یا دو کپڑے وہ استعمال کرتا ہے ان میں سے ایک نجس ہو گیا ہے لیکن اسے یہ علم نہ ہوا ہو کہ ان میں سے کونسا ہوا ہے تو دونوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے اور مثا ل کہ طور پر اگر یہ نہ جا نتا ہو خود اس کا کپڑا نجس ہوا ہے یا وہ کپڑے جو اس کے ز یر استعمال نہیں ہیں اور کسی دوسرے شخص کی ملکیت ہے تو یہ ضروری نہیں کہ اپنے کپڑے سے اجتناب کرے ۔

 

                                                      کتاب کا نام  : توضیح المسائل (آقائے سیستانی

   مصنف : آیۃ اللہ العظمی سیستانی دامت برکاتہ

          اسلام ان اردو ڈاٹ کام