• صارفین کی تعداد :
  • 2101
  • 2/17/2009
  • تاريخ :

تیرے شہر کو تاقیامت نہ بھول پاۓ گی دنیا

علامه اقبال

مفکر پاکستان ، شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی صورت میں سیالکوٹ نے دنیا کو وہ عظیم المرتبہ ہستی دی کہ جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہی نہیں محال بھی ہے۔

 راجہ سَل کا قدیم تاریخی شہر اپنے اندر صدیوں کی تاریخ سموئے ہوئے ہے۔ سالباہن کا بسایا ہوا شہر سیالکوٹ آبادی اور بربادی کے کئی ادوار دیکھ چکا ہے۔ مغل سلطنت کا زوال، سکھا شاہی کا عروج ، انگریزوں کی آمد، 1857 ء کی جنگ آزادی بلکہ آزادی کی ہر تحریک میں پیش پیش، تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے، آزادی کشمیر کی ہر تحریک کو پروان چڑھانے، 1965ء کی جنگ میں گولوں اور بموں کے درمیان جاں نثار کرنے کا یہ شہر استقبال، دامان کشمیر واقع خطہ سیالکوٹ کی مردم خیزی ہمیشہ ضرب المثل رہی ہے۔

 

آج بھی سیالکوٹ کو اپنے  بے حد محنت کش  لوگوں کی بدولت دنیا بھر میں ایک اچھا مقام حاصل ہے ، یہاں تیار کیا گیا کھیلوں کا سامان اور جراحی کے آلات پاکستان سے باہر برآمد کیۓ جاتے ہیں  لیکن مفکر پاکستان ، شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی صورت میں اس شہر نے دنیا کو وہ عظیم المرتبت ہستی دی کہ جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہی نہیں محال بھی ہے اور اس کی بدولت سیالکوٹ کا نام ہمیشہ تاریخ کے ماتھے پردرخشاں ھجومر کی طرح چمکتا  رہے گا ۔