• صارفین کی تعداد :
  • 5132
  • 2/8/2009
  • تاريخ :

سبزیوں کی منفرد ڈش

سبزیوں کی منفرد ڈش

اس ڈش کو بنانے میں قدرے زیادہ محنت اور وقت درکار ہوتا ہے مگر عام ڈگر سے ہٹ کر سبزیوں کو کبھی کبھار اس طرح بھی بنا لیا جاۓ تو کھانے والوں کی رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ اس ڈش میں وٹامن اے اور پوٹاشیم وافر ہیں ۔

اشیاء :

پانی اور سرکہ        دو دو کھانے والے چمچ
زیتون کا تیل    ایک کھانے والا چمچ
باریک کٹا پودینہ یا دھنیا  ایک کھانے والا چمچ
لہسن، نمک و سیاہ مرچ پوڈر آدھا  آدھا چاۓ والا چمچ

               

سبزیاں  :

بینگن    آدھا کلو
مونگی توری  تین عدد
حلوہ کدو  آدھا کلو
ہری پیاز    250 گرام  (کٹی ہوئی )
ٹوماٹو پیسٹ ایک ڈبہ  ( چھ اونس )
کش شدہ پنیر   ¼  کپ

                        

ترکیب :

1۔  marinade  کے اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر ملائیں ۔ سبزیاں چھیل کر باریک کاٹ لیں تقریبا آدھ انچ کے ٹکڑے ۔ ان سب کو   marinade   میں اچھی طرح مکس کرکے پیس لیں ۔

 

2۔ ایک لمبوتری ڈش میں یکے بعد دیگرے تہہ دار سبزیاں اس طرح رکھیں کہ ہر تہہ میں ٹماٹر پیسٹ اور کچھ پنیر ڈال دیں ۔ کنارے تک ڈش کو بھرنے کے بعد کسی چیز سے دبا دیں اور گرم اوون میں تقریبا 30 منٹ تک رکھ کر بیک کر لیں ۔ پھر دس منٹ ٹھنڈا کرنے کے بعد سانچے میں چاروں طرف چھری پھیریں اور کسی ڈش میں سبزیوں کو پلٹ لیں ۔ فریج میں ٹھنڈا کرنے کے بعد سلائیز کاٹ لیں اور پیش کریں ۔

 کتاب کا نام :    کوکب کک بک

                      پیشکش     : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان