• صارفین کی تعداد :
  • 3907
  • 2/7/2009
  • تاريخ :

بہترین اخلاق بہترین انسان

پیامبر اکرم

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا  ارشاد ہے کہ:

خياركم أحسنكم أخلاقاً، الذين يَألفون ويُؤلفون.

تحف العقول صفحه 45

 آپ میں سب سےاچھے اور نیکوکار وہ ہیں جن کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دوسروں سے انس و محبت رکھتے ہیں اور دوسرے افراد ان سے مانوس ہو جاتے ہیں۔

حدیث کی تشریح :

 آپ کے درمیان بہترین افراد وہ ہیں جن کا عام لوگوں کے ساتھ برتاؤ سب سے اچھا ہو اور چہرا کھلا رہے تاکہ لوگ ملتفت اور ان سے مانوس ہوں۔ روایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر کوئي شخص اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرتا اور اس کے چہرے پر بشاشت چھائي رہتی ہے، لوگوں سے ہنس کا ملتا ہے تو وہ اس شخص سے بہتر ہے جو اپنے شرعی فرائض پابندی سے ادا کرتا ہے لیکن چہرا مرجھایا رہتا ہےیا ملنے جلنے والوں میں خشک مزاج واقع ہوا ہے، بلکہ مقصود یہ ہے کہ مرد مومن کو اپنے شرعی فرائض پر عمل کے ساتھ اچھے اخلاق کا حامل بھی ہونا چاہئے اور ایک خوش اخلاق نیکوکار مومن کو کسی بد اخلاق مومن پر ترجیح حاصل ہے اگرچہ وہ بھی نیکوکار ہے-


متعلقہ تحریریں:

 وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے

 حج کا واجب هونا حضرت علی (ع) کی نظر میں

 غم نہ کرنے کے بارے میں حدیث

 نماز شب(تہجد) کی ترغیب

 حدیث غدیر

 اچھا اخلاق