• صارفین کی تعداد :
  • 6709
  • 1/10/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (6 تا 10)

امام علی علیه السلام

 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (6)

عاقل کا سینہ اسرار کا خزینہ ہے اور بشارت محبت کا جال ہے اور تحمل و بردباری عیوب کا مدفن ہے اور صلح و صفائی عیوب کے چھپانے کا ذریعہ ہے۔

 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (7)

صدقہ بہترین کارآمد دوا ہے اور لوگوں کے دنیا کے اعمال آخرت میں ان کی نگاہوں کے سامنے ہوں گے ۔

 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (8)

انسان کی ساخت پر تعجب کروکہ چربی کے ذریعہ دیکھتا ہے اورگوشت سے بولتا ہے اور ہڈی سے سنتا ہے اور سوراخ سے سانس لیتا ہے۔

 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (9)

جب دنیا کسی کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے تو یہ دوسرے کے محاسن بھی اس کے حوالہ کردیتی ہے اور جب اس سے منہ پھراتی ہے تو اس کے محاسن بھی سلب کر لیتی ہے۔

 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (10)

لوگوں کے ساتھ ایسا میل جول رکھوکہ مرجاؤ تو لوگ گریہ کریں اور زندہ رہو تو تمہارے مشتاق رہیں۔

تشریح :

جو شخص لوگوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق کا برتاؤ کرتا ہے .لوگ اس کی طرف دست تعاون بڑھاتے ا س کی عزت و توقیر کرتے اور اس کے مرنے کے بعد اس کی یاد میں آنسو لہٰذ ا انسان کو چاہیے کہ وہ اس طرح مرنجاں مرنج زندگی گزارے کہ کسی کو اس سے شکایت پیدا نہ ہو اور نہ اس سے کسی کو گزند پہنچے تاکہ اسے زندگی میں دوسروں کی ہمدردی حاصل ہو ,اور مرنے کے بعد بھی اسے اچھے لفظو ں میں یاد کیا جائے ۔

 

  چناں بانیک و بد سرکن کہ بعد از مرونت عرفی
مسلمانت بز مزم شوید و کافر بسو زاند