• صارفین کی تعداد :
  • 4515
  • 1/5/2009
  • تاريخ :

BEE MOIVE

bee movie

فرينڈز! آج ہم آپ کو ايک بہت ہی دلچسپ فلم کے بارے ميں بتانے جا رہے ہيں،يہ فلم شہد کی مکھیوں پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ايک شہد کی مکھی کے گرد گھومتی ہے ۔ بيری بينسن ايک "پڑھی لکھی"(male) مکھی ہے ،اس نے حال ہی ميں گريجوايشن مکمل کی ہے،اسے يہ جان کر بہت اکتاہٹ ہوتی ہے کہ کالج کے بعد اس کے پاس اپنا مستقبل بنانے کے لیے صرف ايک ہی چوائس ہے اور وہ ہے شہد بنانا۔ليکن وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کی خواہش رکھتی ہے اور اس بات کو ذہن ميں رکھتے ہوئے بيری انسانوں کی دنیا ميں گھومنے جاتا ہے ۔

 

ليکن يہاں پہنچ کر اسے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ايک مرتبہ تو اس کی جان بھی خطرے ميں پڑ جاتی ہے ليکن ايک خاتون جو نیويارک ميں رہتی ہے اور اس کا نام وينیسا ہوتا ہے وہ اس کی جان بچاتی ہے۔ بيری پہلی بار مکھیوں کے قوانین توڑ کر ايک انسان سے بات کرتا ہے تب اسے يہ جان کر حيرت ہوتی ہےکہ انسان صدیوں سے ان کا بنايا ہوا شہد استعمال کر رہے ہيں اور وہ بھی چوری کرکے ۔ يہی سوچ کر بيری انسانوں پر مقدمہ کر ديتا ہے ،خوش قسمتی سے وہ يہ مقدمہ جیت ليتا ہےاور انسانوں کو تمام چوری کیا ہوا شہد انہيں لوٹانا پڑتا ہے ۔

 

اب بيری کے پاس بہت شہد ہوتا اور اسے مزید شہد بنانے کی ضرورت نہیں ۔ اس کا مطلب يہ کہ اسے اب شہد بنانے کا کام نہیں کرنا پڑے گا۔ چنانچہ وہ شہد سے اور چیزيں بنانے کا سوچتا ہے ليکن پھر ايک اور مسئلہ پيدا ہوتا ہے۔بيری کو پتہ چلتا ہے کہ مکھیاں جب تک پھولوں کو pollenateنہیں کرتیں يعنی پھولوں کے زرد دانوں کو نہیں ملاتیں تب تک نئے پودے نہیں اگتے اور نہ ہی ان کے بیج بنتے ہيں۔

چنانچہ پھولوں کا تيزی سے خاتمہ ہونا شروع ہو جاتا ہے،اب تو بيری بہت پريشان ہوتا ہے۔ تمام چیزوں کو صحیح حالت ميں لانے کے لیے وينیسا اور بيری پھولوں کو دوبارہ صاف کرنے کے لیے پولینيٹ کرنے کا راستہ تلاش کرتے ہيں اور اس سے پہلے قدرت اپنا رنگ بدلتے ہوئے ان پہ قہر ڈھائے وہ تمام مکھیوں کو انکا کام واپس دلواتا ہے۔يہ سارا ايڈونچر وہ کيسے مکمل کرتا ہے اس کی تفصیل آپ اس اينی ميٹڈ فلم ميں ديکھ سکتے ہيں۔تو يہ ہے دوستو اس فلم کی کہانی ،ہے نا مزے کی!يقینا آپ کو بھی پسند آئے گی ۔ايک مکھی کا اپنے حق کے لیے انسانوں سے لڑائی کرنا نہايت ہی دلچسپ بات ہے۔


متعلقہ تحریریں:

 سبق آموز کہانی

لالچ بری بلا ہے

 بے زباں پر رحم

 بہادر خاتون

 وعدہ