• صارفین کی تعداد :
  • 3283
  • 12/31/2008
  • تاريخ :

خاموشی

خاموش پهول

 خاموشی عبادت ہے بغیر محنت  کے ۔

 

 خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے ۔ کم بولنا حکمت ، کم سونا عبادت اورکم کھانا صحت ہے ۔ 

 

 لوگوں سے اکثر گناہ زبان سے سرزد  ہوتے ہیں ، اس لیۓ زبان پر قابو رکھنا چاہیۓ ۔

 

 گلے اور شکوے سے زبان کو بند رکھو اس سے راحت نصیب ہو گی ۔

 

 جلد سے جلد تجربہ کار ہونے کے لیۓ ایک اصول یاد رکھیں ، زبان بند ، آنکھیں اورکان کھلے رکھیں۔

 

کثیر گو کی زبان تو زندہ ہوتی ہے مگر دل مردہ ہوتا ہے ۔

 

 زبان کو قابو میں رکھو ، کیونکہ زبان سے زیادہ ضرر رساں نقصان دہ  کوئی چیز نہیں ۔

 

خاموشی میں الفاظ کی نسبت قوّت گویائی زیادہ ہوتی ہے ۔

 

                      شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں :

سمجھداری کی باتیں 

 خوبصورت افکار

 حسن کلام

 پانچ موتی