• صارفین کی تعداد :
  • 1788
  • 12/13/2008
  • تاريخ :

پورے ایران میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے   

پورے ایران میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے          

ملت فلسطین پر  صہیونی حکومت کے مظالم  اور غزہ شہر کے محاصرے کے خلاف  آج پورے ایران میں وسیع مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت ملک سبھی چھوٹے بڑے شہروں  قصبوں اور دیہاتوں میں  لوگ ریلیوں کی شکل میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں شریک ہوئے اور ملت فلسطین کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا ۔

 

اس موقع پر لوگوں نے اسرائل مردہ باد امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم پرانسانی حقوق کے دعویدار یورپی اور مغربی ممالک اور عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی.آج کے ان مظاہروں کے دوران جگہ جگہ امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ صہیونی اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہيں اور اپنا فلسفہ وجود، محرکات اور نظم وانسجام کھوچکے ہيں ۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت نے آج تہران میں صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے موقع پر کہا کہ صیہونیوں کی جانب سے دباؤ اور غیرمعمولی رویہ ان کی جھنجہلاہٹ کا ثبوت ہے  اور اسی بنا پر وہ اس قدر ذلت آمیز جرائم انجام دے رہے ہيں اور ملت فلسطین پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

 

 ایران کے صدر نے کہا کہ صیہونیوں کی حامی اور بدعنوان  عالمی طاقتیں بھی اب ان کی حمایت جاری رکھنے میں لڑکھڑارہی ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا مطلب ان کا اقتدار طاقت اور ترقی نہيں بلکہ وہ خود کو بچانے کیلئۓ ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔