• صارفین کی تعداد :
  • 3889
  • 11/3/2008
  • تاريخ :

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے  کلمات قصار

السلام علیک یا علی بن موسی الرضا علیہ السلام

امام رضا (ع) کے حکمت آمیز کلمات قصارچمکتے ہوئے ستاروں کی طرح حکمتوں سے پُر ہیں :

١۔ امام (ع) نے فرمایا ہے :''اگر کو ئی ظالم و جابر بادشاہ کے پاس جائے اور وہ بادشاہ ان کو اذیت و تکلیف دے تو اس کو اس کوئی اجر نہیں ملے گا اور نہ ہی اِس پر صبر کرنے سے اس کو رزق دیا جائے گا ''۔ (١٧)

 

٢۔ امام رضا (ع) کا فرمان ہے :''لوگوں سے محبت کرنا نصف عقل ہے ''۔ (١٨)

 

٣۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں عافیت کے دس جزء ہوں گے جس میں نو حصے لوگوں سے الگ رہنے میں ہوں گے اور ایک حصہ خاموشی میں ہو گا ''۔ (١٩)

 

٤۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''بخیل کے لئے چین و سکون نہیں ہے اور نہ ہی حسود کے لئے لذت ہے ،ملو ل رنجیدہ شخص کے لئے وفا نہیں ہے اور جھوٹے کے لئے مروَّت نہیں ہے ''۔ (٢٠)

 

٥۔امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''جس نے مومن کو خوش کیا خدا قیامت کے دن اُس کو خوشحال کرے گا''۔ (٢١)

 

٦۔ امام رضا (ع) فرماتے ہیں :''مومن، مومن کا سگا بھا ئی ہے ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی پر الزام لگایا ملعون ہے ، ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کو دھوکہ دیا ، ملعون ہے ،ملعون ہے جس نے اپنے بھا ئی کو نصیحت نہیں کی ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کے اسرار سے پردہ اٹھایا ،ملعون ہے ملعون ہے جس نے اپنے بھائی کی غیبت کی ہے ''۔ (٢٢)

 

                                                 مھدی مشن ڈاٹ کام

 

١٧۔تاریخ یعقوبی ،جلد ٣صفحہ ١٨١

١٨۔بحارالانوار ،جلد ٧٨ صفحہ ٣٣٥

١٩۔تحف العقول ،صفحہ ٤٤٦

٢٠۔تحف العقول ،صفحہ ٤٤٦

٢١۔وسائل الشیعہ ،جلد ١٢ صفحہ ٥٨٧

٢٢۔وسائل الشیعہ ،جلد ٨ صفحہ ٥٦٣


متعلقہ تحریریں:

 ماں کی ممتا ایک انمول نعمت

 مفلسی اور تنگ دستی بڑے لوگوں کی نظر میں

 معصوم اوّل حضرت محمد (ص) کے چند اقوال