• صارفین کی تعداد :
  • 4867
  • 9/27/2008
  • تاريخ :

29 رمضان کے اہم واقعات

تسبیح

29 رمضان المبارک سنہ 648 ہجری قمری کو عظیم عالم دین محدث اور ادیب علّامہ حلّی جو جمال الدین کے نام سے معروف ہیں ، پیدا ہوئے ۔ابتدا میں انہوں نے اپنے والد کے پاس رائج علوم سیکھے ۔اس کے بعد فقہ ،اصول فقہ اور حدیث جیسے علوم میں اعلیٰ علمی درجے پر فائز ہوئے ۔علّامہ حلّی زہد و تقویٰ کے لحاظ سے بہت مشہور تھے ۔مختلف موضوعات پر ان کی پانچ سو سے زائد تصانیف موجود ہیں جن میں " تذکرہ الفقہا " اور " ارشاد الاذہان " کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

29 رمضان المبارک سنہ 807 ہجری قمری کو مصری فقیہ ، خطیب اور مورخ ابن فرات کا قاہرہ میں انتقال ہوا ۔وہ اسی شہر میں سنہ 735 ہجری قمری میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی جوانی سے ہی علم کی جستجو شروع کردی ۔انہیں تاريخ میں بے حد دلچسپی تھی اسی لئے ہمیشہ تاریخی مسائل کو قلمبند کرنے میں مصروف رہے ۔اسی حوالے سے ان کی معروف کتاب " تاریخ الدول و الملوک " جو تاریخ ابن فرات کے نام سے بھی معروف ہے ۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں چھٹی سے آٹھویں صدی ہجری تک کے حالات و واقعات کو لکھا ہے ۔ابن فرات نے اپنی کتاب تاریخ میں برسوں کے اعتبار سے حالات و واقعات کو قلمبند کیا ہے اور ہر سال کےاختتام پر بڑی شخصیات کی تاریخ وفات کا اضافہ کیا ہے ۔ابن فرات کی دیگر کتابوں میں " السماء الصحابہ " اور " تاریخ العباد و البلاد " کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔