• صارفین کی تعداد :
  • 3291
  • 9/23/2008
  • تاريخ :

قطب الدین شیرازی

قطب الدین شیرازی کا رصد خانہ

24 رمضان المبارک سنہ 710 ہجری قمری کو ایران کے شہرہ آفاق طبیب، ریاضي دان، فلسفی اور علم فزکس و نجوم کے ماہر ،قطب الدین شیرازی نے تبریز میں وفات پائي۔ وہ خواجہ نصیرالدین طوسی کے شاگرد تھے ۔ قطب الدین شیرازی، پہلے دانشور ہیں، جنہوں نے قوس قزح کے بارے میں تحقیق کی اور علمی نقطۂ نگاہ سے اس پر بحث کی ۔ انہوں نے منطق، عرفان اور ہند سے کے علوم اپنے دور کے ممتاز دانشوروں سے حاصل کئے ۔ قطب الدین شیرازی نے علم طب میں بھی کافی محنت کی اور کئي سال تک شیراز کے اسپتال میں طبیب اور معالج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے فلسفے، اصول فقہ اور علم معانی و بیان پر متعدد کتابیں تحریر کی ہیں، جن میں ابن سینا کی کتاب قانون کی شرح ۔ خواجہ نصیرالدین طوسی کی تحریر اقلیدس کا ترجمہ اور علم نجوم میں نہایَتہ الادراک فی درایت الافلاک کا نام لیا جا سکتا ہے ۔


متعلقہ تحریریں:

میرزا عبدالعظیم خان قریب

بابا طاھر عریاں