• صارفین کی تعداد :
  • 3082
  • 9/13/2008
  • تاريخ :

حضرت ابوطالب

تسبیح

ایک روایت کے مطابق ہجرت سے تین سال پہلے سات رمضان المبارک کو پیغمبر اسلام (ص) کے چچا حضرت ابوطالب کی وفات ہوئی ۔ پیغمبر اسلام (ص) کے دادا حضرت عبدالمطلب کی وفات کے بعد حضرت ابوطالب نے آپ کی پرورش کی اور پیغمبر اسلام (ص) کے اعلان رسالت کے بعد بھی مشرکین کی مخالفت کے وقت آپ کی مدد و حمایت کی ۔ حضور اکرم (ص) کی بعثت کے بعد جب مکہ کے مشرکین نے مسلمانوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا تو نبی اکرم (ص) اپنے تمام متعلقین کے ساتھ شعب ابی طالب میں چلے گئےاور آپ کے چچا حضرت ابوطالب نے ہی آپ کی کفالت کی ۔ شعب ابی طالب میں مسلمانوں کی تین سالہ اقتصادی ناکہ بندی کا دور ختم ہوتے ہی حضرت ابوطالب کا انتقال ہوگيا ۔ رسول اکرم (ص) نے اپنے اس عظیم مدد گار کی وفات پر فرمایا۔ اے چچا آپ نے بچپن میں میری پرورش کی ۔ یتیمی میں کفالت کی اور ہر مرحلے میں میرا ساتھ دیا خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔