• صارفین کی تعداد :
  • 4257
  • 9/13/2008
  • تاريخ :

4 رمضان  اھم واقعات

تسبیح

4 رمضان المبارک سنہ 576 ہجری قمری کوبغداد کےمشہور کاتب ، شاعر اور علم نحو کے ماہر ابن خراسانی کا انتقال ہوا ۔وہ سنہ 494 ہجری قمری میں ایران کے شمال مشرقی علاقے خراسان میں پیدا ہوئے ۔ابن خراسانی تحصیل علم کی خاطر بغداد گئے اوروہیں پر سکونت اختیار کی ۔ابن خراسانی کی تصنیفات میں ان کا دس جلدوں پر مشتمل دیوان خاص طور سے قابل ذکر ہےجس کا زيادہ تر حصہ ضائع ہوچکا ہے۔

 

4 رمضان المبارک سنہ 608 ہجری قمری کوقاضی سعید ابن سناء الملک کے لقب سے مشہور مصری شاعر اور ادیب ابوالقاسم ہبۃ اللہ بن جعفر کا انتقال ہوا ۔ وہ سنہ 545 ہجری قمری میں قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ان کی تصنیفات میں ان کا دیوان خاص طور سے قابل ذکر ہے جس میں قصیدے اورغزل جیسی مختلف اصناف شامل ہیں ۔

ابن سناء الملک کے مشہور اشعار میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت اور یوم عاشور کے بیان میں کہے گئے اشعار خصوصا" قابل ذکر ہیں ۔